جموں//
وزیر دفاع ‘راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں جلد ہی اسمبلی انتخابات کا انعقاد عمل میں لا کر لوگوں کی خواہشات کو پورا کیا جائے گا۔
سنہانے کہاکہ دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر میں حالات معمول پر آئے ہیں۔
ان باتو کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
وزیر دفاع نے کہاکہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے اور یہاں پر سبھی مذاہب کے ماننے والوں کو آزادی حاصل ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں یہ دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ بھارت میں مسلمانوں کے۷۲فرقے ہیں ۔
جموںکشمیر میں اسمبلی چناؤ کرانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہاکہ یوٹی میں اسمبلی انتخابات عمل میں لا کر لوگوں کی خواہشات کو ضرور پورا کیا جائے گا۔
سنگھ نے مزید کہاکہ میں لوگوں کویقین دلانا چاہتاہوں کہ جموںکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا وقت قریب ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت نے دفعہ۳۷۰کو منسوخ کرکے جموں وکشمیر کے لوگوں کو بہت بڑا تحفہ دیا ہے ۔
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں مستقل امن کی بحالی کے ساتھ ہی آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ (افسپا ) کو ہٹا دیا جائے گا۔
سنگھ نے کہا کہ جہاں شمال مشرقی ہندوستان میں شورش کے مسئلے پر قابو پالیا گیا ہے وہیں ہم بائیں بازو کی انتہا پسندی پر بھی قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
وزیر دفاع نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں جموں یونیورسٹی کے جنرل زورا ور سنگھ آڈیٹوریم میں قومی سیکورٹی کنکلیو سے خطاب کے دوران کیا
سنگھ نے کہا’’جہاں شمال مشرقی ہندوستان میں شورش کے مسئلے پر قابو پالیا گیا ہے وہیں ہم بائیں بازو کی انتہا پسندی پر بھی قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں‘‘۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا’’آج شمال مشرق کے بڑے حصوں سے افسپا کو ہٹا دیا گیا ہے میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب جموں وکشمیر میں مستقل طور پر امن قائم ہوگا اور یہاں سے بھی ہمیں افسپا ہٹانے کا موقع مل جائے گا‘‘۔
تاہم وزیر دفاع نے جموں کشمیر سے افسپا کو ہٹانے کیلئے کوئی ٹائم لائن نہیں دی۔
ان کے مطابق اس قانون کی منسوخی سے ہی وادی کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئے ہیں اور لو گ بھی آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔
پاکستان اور چین کی جانب سے سرحدی علاقوں میں تعمیرات کھڑی کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان ہو یا چین ہم بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
جموں صوبے کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں ملی ٹینسی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے بارے میں وزیر دفاع سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر فوجی سربراہ کے ساتھ بھی گفت وشنید ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ راجوری اور پونچھ میں ملی ٹینسی کے واقعات پر قابو پانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔
نارکو ملی ٹینسی کے بارے میں وزیر دفاع نے کہاکہ اس حوالے سے نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے اور آئے روز اس کاروبار سے جڑے ملک مخالف عناصر کی گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔