سوپور/۱۶ جون
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں ایک 15 سالہ لڑکا لاپتہ ہوگیا جب کہ اس کے اہل خانہ نے عوام اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لخت جگر کا پتہ لگانے میں ان کی مدد کریں۔
نوجوان جس کی شناخت ہاشم شبیر گوجری ولد شبیر احمد گوجری ساکنہ بٹہ پورہ سوپور ضلع بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے کل دوپہر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔
خاندان کے حوالے سے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ہاشم کے گھر سے جانے کے فوراً بعد، انہوں نے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے رشتہ داروں اور اس کے دوستوں کو فون کیا لیکن وہ کہیں نہیں ملا۔
اس کا سراغ لگانے میں ناکامی کے بعد اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن سوپور میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔انہوں نے کہا ”کسی کو بھی لاپتہ لڑکے کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو برائے مہربانی اہل خانہ کو 9541654245 اور 9797233960 پر مطلع کریں۔”
ایک پولیس اہلکار نے تصدیق کی کہ لواحقین نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے اور وہ لاپتہ لڑکے کا سراغ لگانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔