جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

موسم میں بہتری کے بعد کسان دھان کی پنیری لگانے کے کام میں جٹ گئے

’امسال دھان کی پنیری لگانے میں کافی تاخیر ہوئی کیونکہ خراب موسم کی وجہ سے پنیری وقت پر تیار نہ ہوسکی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-10
in مقامی خبریں
A A
وادی بھر میں کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے کا سلسلہ عروج پر

SRINAGAR, May 28 (UNI) Farmers plant rice saplings in a paddy field on the outskirts of Srinagar on Saturday. UNI PHOTO-8U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

سرینگر//
وادی کشمیر میں موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی زرعی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں اور کسانوں کو اپنے کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں بالخصوص دھان کی پنیری لگانے میں کافی مصروف دیکھا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق موسم میں بہتری کے ساتھ ہی کسان کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں بالخصوص دھان کی پنیری لگانے کے کام میں انتہائی مصروف ہیں۔
وسطی ضلع بڈگام کے پارس آباد سے تعلق رکھنے والے علی محمد نامی ایک کسان نے یو این آئی کو بتایا کہ امسال دھان کی پنیری لگانے میں کافی تاخیر ہوئی کیونکہ خراب موسم کی وجہ سے پنیری وقت پر تیار نہ ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ میں نے۲۵مئی کو یہ کام کیا تھا امسال۹جون کو یہ کام انجام دے رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی کسان ابھی بھی پنیری لگانے کیلئے کھیت ہی تیار کر رہے ہیں۔
بتادیں کہ ماہ گذشتہ کے دوران موسم مسلسل ناساز گار رہنے کی وجہ سے امسال دھان کی پنیری لگانے میں کافی تاخیر ہوئی۔
ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں۱۲جون تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۱۲جون تک موسم مجموعی طور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم اس کے انتہائی کم امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۱۲جون تک موسم بڑے پیمانے پر تبدیل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
دریں اثنا موسم میں بہتری کے بیچ شبانہ درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت ۷ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۷ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۸ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام کے پانچ گاؤں کو ’منشیات سے پاک‘ گاؤں قرار دیا گیا

Next Post

جموں میںیاتری نواس بھگوتی نگر میں تیاریاں زوروں پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
مقامی خبریں

جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-15
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
مقامی خبریں

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے سیاحت کو دھچکا

2025-05-15
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگرجموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

2025-05-15
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
Next Post
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ

جموں میںیاتری نواس بھگوتی نگر میں تیاریاں زوروں پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.