پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں میںیاتری نواس بھگوتی نگر میں تیاریاں زوروں پر

گرمی میں بغیر خلل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-10
in مقامی خبریں
A A
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ

Amarnath

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

جموں//
یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کیلئے جہاں جموںکشمیر انتظامیہ کی طرف سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے وہیں یاتری نواس بھگوتی نگر جموں میں بھی تیاریاں شد ومد سے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یاتری نواس بھگوتی نگر جموں میں یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیاریاں زوروں پر ہیں۔
جہاں یاتری نواس کو رنگ و روغن سے آراستہ و پیراستہ کیا جا رہا ہے وہیں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تاروں وغیرہ کو بھی ٹھیک کرنے کا کام جاری ہے ۔
صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے اور دیگر ضروری مرمتی کام وغیرہ بھی انجام دیا جا رہا ہے ۔
جموں میونسپل کارپویشن کے میئر‘ راجندر شرما نے میڈیا کو بتایا کہ جموں وکشمیرمہمان نوازی کیلئے مشہور ہے ۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کو یاترا کے دوران تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
شرما کا کہنا تھا کہ ہم یاتریوں کا استقبال کرتے ہیں اور ان کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے کام شد و مد سے جاری ہے ۔
جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں۳ہزار۸سو ۸۰میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جو۳۱؍اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
چند روز قبل جی بی آر لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودری نے بالتل اور چندن واڑی کا دورہ کرکے دونوں یاترا راستوں کا معائنہ کیا۔ان کاکہنا تھاکہ سال گذشتہ ۳لاکھ۶۵ہزاریاتریوں نے شری امرناتھ مندر کی یاترا کی جن میں سے۴۵فیصد یاتریوں نے بالتل کے راستے سے جبکہ ۵۵فیصد پہلگام کے راستے سے یاترا کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال ۵لاکھ یاتریوں کے آنے کی توقع ہے ۔
بی آر او حکام کا کہنا ہے کہ پہلگام کی طرف یاترا راستوں کو۱۵جون سے قبل ہی مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

موسم میں بہتری کے بعد کسان دھان کی پنیری لگانے کے کام میں جٹ گئے

Next Post

کشتوا ڑ میں ہیڈ ماسٹر معطل‘ سوشل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
Next Post
پولیس جعلی میڈیا گروپوں کی نشاندہی کرے‘ ڈی سی رام بن

کشتوا ڑ میں ہیڈ ماسٹر معطل‘ سوشل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.