سرینگر/۸جون
ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) نے جمعرات کے روز یہاں راشن میں کٹوتی، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور تانا شاہی نہیں چلے گی نہیں چلے وغیرہ جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔
انہوں نے سونہ وار میں واقع پارٹی دفتر سے پریس کالونی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی جس کو ناکام بنا دیا گیا۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا”ہم نے دفتر سے پریس کالونی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن ہمیں اجازت نہیں دی گئی“۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو راشن نہیں مل رہا ہے اگر بی پی ایل راشن کارڈ والوں کو ملتا ہے تو وہ ناکافی ہے ۔
ان کا کہنا تھا”ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو اضافی راشن ملے ، کھانڈ ملے ، مٹی کا تیل ملے“۔
احتجاجی نے کہا کہ کشمیر میں بے روزگاری عروج پر ہے اور مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کو واپس لیا جانا چ
اہئے ۔