جموں//
جموںکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں جموںپٹھان کوٹ شاہراہ پر بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم۱۶ مزدور زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ میں لوگیٹ موڑ پر جموں‘پٹھان کوٹ شاہراہ پر بدھ کی صبح دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ۱۶مزدور زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مزدور کسی تعمیراتی کام پر جا رہے تھے ۔
بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں سے۳کی حالت نازک ہے ۔زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال کٹھوعہ منتقل کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم نے جائے موقع پر پہنچ کر ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔