ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

امرناتھ یاتر:پہلگام کی طرف یاترا راستوں کی بحالی کا کام شدو مد سے جاری:بی آر او

’ گھپا تک کے۳۲کلو میٹر طویل راستے کو صاف وبحال کرنے کیلئے۸سو مزدور اور۱۴۰ گھوڑے کام کر رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-08
in مقامی خبریں
A A
’امرناتھ یاترا ٹریک پر مرمتی کام ۱۵جون سے پہلے مکمل کیا جائے گا‘

DG Border Roads Organization (BRO) Rajeev Chaudhary addressing a press conference regarding Amarnaath yatra track. The yatra is scheduled to begin from July 1, on Saturday. UNI PHOTO-54U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کیلئے جہاں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے وہیں بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کی طرف سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے کی طرف یاترا کے راستوں کی بحالی و صفائی کا کام بھی شد ومد سے جاری ہے ۔
بی آر او حکام کے مطابق یاترا راستوں کی بحالی و ضروری مرمت کا کام مارچ کے وسط سے شروع ہوا ہے جس کو۱۵جون سے قبل مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت چندون واڑی سے پوتر گھپا تک کے۳۲کلو میٹر طویل راستے کو صاف وبحال کرنے کیلئے۸سو مزدور اور۱۴۰ گھوڑے کام کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق بی آر او کے دائرہ کار میں برف ہٹانا، ٹریک کی کشادگی،فٹ برجوں کی بحالی،ٹوٹی ہوئی دیواروں کی تعمیر نو وغیرہ شامل ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ بالتل سے پوتر گھپا تک کے ٹریک کی دیکھ بھال اس سے قبل محکمہ تعمیرات عامہ جموں و کشمیر نے کی تھی اور چندن واری سے پوتر گھپا تک کی دیکھ بھال پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کی تھی۔یہ دونوں ٹریک پچھلے سال ماہ ستمبر میں دیکھ بھال اور اپ گریڈیشن کے لیے بی آر او کے حوالے کیے گئے تھے ۔
جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں۳ہزار۸سو ۸۰میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جو۳۱؍اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
چند روز قبل جی بی آر لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودری نے بالتل اور چندن واڑی کا دورہ کرکے دونوں یاترا راستوں کا معائنہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سال گذشتہ ۳لاکھ ۶۵ہزار یاتریوں نے شری امرناتھ مندر کی یاترا کی جن میں سے۴۵فیصد یاتریوں نے بالتل کے راستے سے جبکہ ۵۵فیصد پہلگام کے راستے سے یاترا کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال۵لاکھ یاتریوں کے آنے کی توقع ہے ۔
دریں اثنا صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے یاترا کے دوران خدمات فراہم کرنے والوں کی رجسٹریشن میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہیں۔
سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے پولیس، فوج اور سیول انتظامیہ سے وابستہ افسران نے میٹنگوں کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے کئے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۲جون تک دوپہر کے بعد بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان:ترجمان

Next Post

کٹھوعہ سڑک حادثے میں زائد از ایک درجن مزدور زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

کٹھوعہ سڑک حادثے میں زائد از ایک درجن مزدور زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.