جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بالاسور ٹرین حادثہ:ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائیگی :پی ایم مودی

’وزیر اعظم کی زخمیوں کی عیادت ‘ حکومت زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-04
in اہم ترین
A A
وزیراعظم مودی نے ملک بھر میں کووڈ کی صورتحال اور ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//(ویب ڈیسک)
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے بالاسور میں ٹرین حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور کہا کہ ذمہ داروں کو’سخت سزا دی جائے گی‘۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے جنہوں نے اس سانحے میں اپنے خاندان کے افراد کو کھو دیا۔
دو دہائیوں سے زائد عرصے میں ملک کے سب سے مہلک ریل حادثے میں کم از کم۲۸۸؍ افراد ہلاک اور۸۰۰ زخمی ہوئے۔
مودی نے کہا ’’یہ ایک دردناک واقعہ ہے۔ حکومت زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ یہ ایک سنگین واقعہ ہے، ہر زاویے سے تحقیقات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ قصوروار پائے جانے والوں کو سخت سزا دی جائے گی‘‘۔
پی ایم مودی بھونیشور سے تقریباً ۱۷۰کلومیٹر شمال میں بالاسور ضلع کے بہناگا بازار اسٹیشن پر واقعہ کی جگہ کے قریب ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر میں اترے۔ انہوں نے حادثے میں بچ جانے والوں سے ملنے کیلئے بالاسور ڈسٹرکٹ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیر اعظم کو کابینہ کے ساتھیوں، مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے ساتھ جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
وزیر اعظم نے جائے حادثہ پر سے کیبنٹ سیکرٹری اور وزیر صحت سے بات کی۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے۔
مودی نے یہ بھی کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے خاص خیال رکھا جانا چاہیے کہ سوگوار خاندانوں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اور متاثرہ افراد کو ان کی ضرورت کی مدد ملتی رہے۔اس سے پہلے آج پی ایم مودی نے حادثے کے سلسلے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ بلائی تھی۔
بالاسور میں جمعہ کی شام سات بجے ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اترنے کے بعد تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
دریں اثنا جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے اڈیشہ ٹرین حادثے پر زبردست دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
این سی لیڈران نے ایک مشترکہ بیان میں ریاستی اور مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ زخمیوں کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں اور حادثے میں لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کو معقول اور مناسب امداد فراہم کریں۔ انہوں نے حادثے میں ہوئے زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔
لیڈران نے مطالبہ کیا کہ اس بات کی تحقیقات ضروری ہے کہ اتنا بڑا حادثہ کیسے پیش آیا اور اس کیلئے کون ذمہ داری ہے ۔انہوں نے ریلوے وزارت کے حکام پر بھی زور دیا کہ وہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فورسز دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے الرٹ:یادو

Next Post

’ترقی کیلئے امن ضروری‘:’یقینی بنا رہے ہیں کہ ترقی کے ثمرات تمام طبقوں تک پہنچ جائیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post

’ترقی کیلئے امن ضروری‘:’یقینی بنا رہے ہیں کہ ترقی کے ثمرات تمام طبقوں تک پہنچ جائیں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.