جموں//
جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے دسل گجرن علاقے میں جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان مختصر تصادم آرائی میں ایک جنگجو مارا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ فی الوقت ایک جنگجو کی لاش بر آمد کی گئی ہے جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم فی الحال فائرنگ بند ہوئی ہے ۔
قبل ازیں ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے راجوری کے نزدیک دسن گجرن جنگلاتی علاقے میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد وسیع پیمانے تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جب ان کو چلینج کیا تو انہوں نے فائرنگ کی جس کی جوابی کارروائی انجام دی گئی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جو وفقے وقفے سے رات بھر جاری رہا۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے صبح کی پو پھٹتے ہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔