ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پونچھ میںایل او سی پرگرفتارکئے گئے تین ملی ٹینٹوں کے گھروں کی تلاشیاں

گرفتار شدگان کی اسلحہ و منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیاگیا:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-01
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

جموں//
جموںکشمیر کے پونچھ ضلع کے گلپور سیکٹر میں تین مشتبہ ملی ٹینٹوں کی گرفتاری کے بعد سیکورٹی فورسز نے گرفتارشدگان کے رہائشی مکانوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے گلپور سیکٹر میں بدھوار اعلیٰ الصبح فوج نے ایک مختصر تصادم کے دوران تین مقامی ملی ٹینٹوں کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے بعد پتہ چلا کہ تینوں پونچھ کے کرمارا علاقے کے رہنے والے ہیں جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔
گرفتار شدگان کے رہائشی مکانوں کی بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کی گئی جبکہ آس پاس ان کے رشتہ داروں کے گھروں کو بھی کھنگالا جارہا ہے ۔
ان کے مطابق اس سازش میں کئی اور لوگوں کے ملوث ہونے کے پیش نظر گرفتار ملی ٹینٹوں کے گھروں کے ساتھ ساتھ آبائی علاقے کی بھی تلاشی لی جارہی ہیں۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔
اس سے پہلے فوج نے کہا کہ اس نے پونچھ کے گل پور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کی علی الصبح گولیوں کے تبادلے کے بعد۳؍افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات اسمگل کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق طرفین کے درمیان گولیوں کے تبادلے کے دوران ایک فوجی جوان اور گرفتار شدگان میں سے ایک زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گل پور سیکٹر میں ایل او سی کی حفاظت پر تعینات فوجی جوانوں نے بدھ کی علی الصبح مشکوک نقل و حمل دیکھتے ہی ان افراد کو چلینج کیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں فوری طور پر پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا جس دوران۳؍افراد جن میں سے ایک زخمی تھا، کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ اور منشیات کی بڑی کھیپ بر آمد کی گئی۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اس دوران ایک فوجی جوان بھی زخمی ہوا ہے ۔
گرفتار شدگان کی شناخت۲۶سالہ محمد فاروق‘ جس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے ‘۲۳سالہ محمد ریاض اور۲۲سالہ محمد زبیر ساکنان کر مارا کے بطور ہوئی ہے ۔
ذرائع نے کہا’’ایسا لگتا ہے کہ انہیں اسلحہ اور منشیات کی کھیپ سرحد پار سے ملی تھی اور جب فوج نے ان کو روکا وہ اس وقت اس کو اس طرف سمگل کرنے کی کوشش کرتے تھے ‘‘۔
حکام کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ میں ایک اے کے۴۷رائفل‘۲پستول‘۶گرینیڈ‘پریشر کوکر میں رکھی گئی ایک آئی ای ڈی اور مشتبہ ہیرائن کے۲۰پاکیٹ شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے اور فوج اور پولیس کے اعلیٰ عہدیدار وہاں موجود ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’مودی نے نو برسوں میں تاریخی اقدامات اٹھائے‘

Next Post

منوج سنہا کی’’ایل جی ملاقات‘‘ کے دوران شہریوں سے مسائل پر بات چیت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
ایل جی سنہا کی عوامی شکایات کو دور کرنے کےلئے شہریوں سے بات چیت

منوج سنہا کی’’ایل جی ملاقات‘‘ کے دوران شہریوں سے مسائل پر بات چیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.