ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

منوج سنہا کی’’ایل جی ملاقات‘‘ کے دوران شہریوں سے مسائل پر بات چیت

سینئر اَفسران اورضلع ترقیاتی کمشنروں کو صحت ، تعلیم اور سماجی بہبود جیسی اہم عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-01
in مقامی خبریں
A A
ایل جی سنہا کی عوامی شکایات کو دور کرنے کےلئے شہریوں سے بات چیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں ’’ براہِ راست عوامی شکایات کی سنوائی ۔ایل جی ملاقات‘‘ کے دوران شہریوں سے بات چیت کی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے جی آر اے ایم ایس پر درج شکایات کا اَزالہ کیا او راُنہوں نے سینئر اَفسران اورضلع ترقیاتی کمشنروں کو صحت ، تعلیم اور سماجی بہبود جیسی اہم عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
سنہا نے کہا ’’ جموںوکشمیر میں اِنتظامی مشینری کو عوامی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے زیادہ ذمہ دار اور موثر بنایا گیا ہے ۔ ’جے کے آئی جی آر اے ایم ایس‘ پر درج شکایات کی تعداد او راَزالے کی بھاری فیصد جواب دہ اِنتظامیہ کی علامت ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلعی اِنتظامیہ کو شکایات کے جلد اَز جلد نمٹانے ، فیصلہ سازی کے حوالے سے غیر صوابدیدی نقطہ نظر کو یقینی بنانے اور مقامی سطح پرکمپٹے ٹیوگورننس ماڈل بنانے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اَضلاع کو حکومتی سطحوں پر شکایات کے اَزالے اور عوامی خدمات کی فراہمی کیلئے باہمی اِشتراک کانقطہ نظر اَپنانا چاہیے۔
سنہانے ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ محکموں کی کارکردگی کی نگرانی کرکے بہتر بنائیں اور بہتر شہری طرزِ حکمرانی کے لئے مختلف شراکت داروں کے درمیان اِشتراک کو بڑھادیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شکایات کے فوری طور پر نمٹانے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں تکنیکی اقدامات کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
سنہا نے کہا،’’ اِی ۔گورننس اور تیز رفتار تکنیکی ترقی نے نئے اور اِختراعی شکایات کے طریقہ کا ر اور سروس ڈیلیوری مانیٹرنگ ٹولز کی مدد سے فلاحی اقدامات کے فوائد کو بغیر کسی رُکاوٹ کے ہر فرد تک پہنچایا ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر حکومت جموںوکشمیر یوٹی کے شہریوں کو بااِختیار بنانے اور اِنتظامی سیٹ اَپ کو عام آدمی کی ضروریات اور خدشات کے تئیں زیادہ جوابدہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایل جی نے مزید کہا،’’ اِنتظامیہ کی سماجی و اِقتصادی ترقی میں معاشرے کے تمام طبقوں کی فعال شرکت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اوّلین ترجیح ہے ۔‘‘
سنہا نے کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والے لیبر کارڈ ہولڈر مرحومہ نیلم رانی کی موت کے معاملے میں کنبے کو راحت کی منظور ی نہ دینے کی شکایت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ آفیسر کو اِس مسئلہ کو جلد اَز جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نالہ رومشی کریم آباد پلوامہ میں غیر قانونی کان کنی سے متعلق شکایت کا جواب دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی غیر قانونی کان کنی نہ ہو۔
سنہا نے مینڈھر میں ایک سکول کی اَراضی پر تجاوزات کے مسئلہ پر توجہ دیتے ہوئے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کو مذکورہ اَحاطے سے تجاوزات ہٹانے کی واضح ہدایات دیں۔
کمشنر سیکرٹری عوامی شکایات محترمہ ریحانہ بتول نے’ ایل جی ملاقات ‘کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔
بات چیت کے دوران چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، چیف ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محکمہ آر کے گوئیل ، اِنتظامی سیکرٹریز ، صوبائی کمشنر ان ، ضلع ترقیاتی کمشنران ، ایس ایس پیز ، سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میںایل او سی پرگرفتارکئے گئے تین ملی ٹینٹوں کے گھروں کی تلاشیاں

Next Post

اسکول سے غیر حاضر رہنے پر کشتواڑ میں پانچ اساتذہ معطل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
Next Post
رشوت لینے کا الزام :ایس ایچ او نشاط معطل

اسکول سے غیر حاضر رہنے پر کشتواڑ میں پانچ اساتذہ معطل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.