جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

گرما کا کشمیریوں سے شکوہ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-06-01
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

وہ لوٹس … سونم لوٹس جی کیا کہہ رہے ہیں اور کیا نہیں… اس کو ایک طرف رکھ لیجئے ‘ حاشیہ پر رکھ لیجئے کہ وہ کیا کہتے ہیں… موسم کے بارے میں کیا کہتے ہیں ‘ اس کے کوئی معنی نہیں ہیں…جس کے معنی ہیں وہ آپ ہم سے سن لیجئے ‘جی ہاں ہم سے ۔آج جون کی پہلی تاریخ ہے اور کشمیر میں سردی ختم ہو نے کا نام نہیں لے رہی ہے… بارشیں ایسی کہ جیسے پہلے کبھی ہوئیں ہی نہیں ہوں … اور ان بارشوں اور بالائی حصوں میں برفباری کی وجہ سے گرمامیں بھی سرما کا احساس ہی نہیں ہو رہا ہے… بالکل خوب خوب ہو رہا ہے ۔اب سوال یہ ہے کہ کشمیر میں امسال گرما آنے میں اتنی تاخیر کیوں کررہا ہے… نکھرے کیوں کر رہا ہے… سرما جانے کا نام کیوں نہیں لے رہا ہے اور گرما آنے کا … اس بارے میں لوٹس جی کیا کہتے ہیں… اسے آپ بھول جائیے اور… اور اس لئے بھول جائیے کہ جو ہم کہنے والے ہیں…وہ آپ کو لوٹس جی نہیں کہیں گے… بالکل بھی نہیں کہیں… اور ہم آپ کو یہ کہہ رہے ہیں کہ گرما… کشمیر میں گرما اس لئے نہیں آرہا ہے کیوں وہ روٹھا ہوا ہے… ہم سے اور آپ سے بھی ۔ اس کی ایک شکایت ہے…موسم گرما کی ایک شکایت‘ اور سچ پو چھئے تو … تو ہمیں گرما کی شکایت جائز لگ رہی ہے… گرما کا شکوہ ہے کہ کشمیری جس طرح سرما کا سواگت کرتے ہیں ‘ اس کا استقبال کرتے ہیں… اس کا اہتمام کرتے ہیں‘ اس کیلئے تیاریاں کرتے ہیں… اس کا عشر عشیر بھی وہ اس کیلئے نہیں کرتے ہیں‘ گرما کیلئے نہیں کرتے ہیں… کشمیر یوں کے اس سلوک… امتیازی سلوک سے جہاں سرما خود کو بہت اہم سمجھ رہا ہے وہیں… اس کی‘ گرما کی اہمیت نہ ہونے کے برابر رہ جاتی ہے… اس کی اہمیت گھٹتی جا رہی ہے… اور … اور سرما اس کا مذاق اڑاتارہتا ہے… و ہ اسے کہتا ہے‘ اسے تنگ کرتا ہے… یہ کہہ کر تنگ کرتا ہے کہ کشمیری سرما کی تیاریوں میں پانی کی طرح پیسے خرچ کرتے ہیں… حمام کی لکڑی پر کرتے ہیں… کوئلہ پر کرتے ہیں‘ بجلی پر کرتے ہیں‘ گرم ملبوسات پر کرتے ہیں ‘ ہریسہ پر کرتے ہیں‘ندرو ساگ اور مچھلی پر کرتے ہیں‘ دوسرے مزے اور لذیز پکوانوں پر کرتے ہیں اور… اور ایک گرما ہے کہ اس کی آمد کشمیریوں کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہے…اس کا آنا یا نہ ان کیلئے ایک جیسا ہے… اس لئے وہ کوئی تیاری نہیں کرتے ہیں… حتیٰ کہ گرما میں کشمیری لذیز پکوان کم اور سبز ہاکھ زیادہ پکاتے ہیں… اور صاحب اس لئے ‘ اس امتیازی سلوک کیخلاف بطور احتجاج گرما آنے میں ‘ کشمیر آنے میں تاخیر کررہا ہے…اور نکھرے بھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این آئی اے نے سری نگر اور بڈگام میں چھاپے/’قابل اعتراض مواد ضبط‘ :ترجمان

Next Post

معاملہ لوگوں کی صحت سلامتی اور بقا کا ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

معاملہ لوگوں کی صحت سلامتی اور بقا کا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.