ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

این آئی اے نے سری نگر اور بڈگام میں چھاپے/’قابل اعتراض مواد ضبط‘ :ترجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-31
in تازہ تریں
A A
این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر/۳۱مئی
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے جموں وکشمیر میں نئی جنگجو تنظیموں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کو جاری رکھتے ہوئے بڈگام اور سرینگر میں چھاپے ماری کے دوران قابل اعتراض لٹریچر اور کئی ڈیجیٹل آلات کو بر آمد کیا۔
این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے بدھ کے روز سرینگر اور بڈگام اضلاع میں تین مقامات پر چھاپے مارے ۔
ترجمان نے بتایا کہ ملی ٹینٹ اعانت کاروں‘ہابرڈ دہشت گردوں اور ان کے کیڈرز‘ جن کا تعلق پاکستان کی حمایت یافتہ متعدد کالعدم دہشت گرد تنظیموں اور نئی تشکیل شدہ ذیلی تنظیموں جن میں لشکر طیبہ ، جیش ، حزب المجاہدین ، البدر ، القاعدہ اور دوسری کالعدم تنظیمیں شامل ہیں‘ کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ سرینگر اور بڈگام میں دن بھر مشتبہ افراد کے رہائشی مکانوں کی تلاشی لی گئی ۔
این آئی اے ترجمان نے کہاکہ حال ہی میں تشکیل شدہ دہشت گروپوں بشمول ٹی آرایف، یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ جموں وکشمیر،مجاہدین غزاوت الہند، جموں وکشمیر فریڈم فائٹرز ، کشمیر ٹائیگرز اور پی اے اے ایف شامل ہیں کی سرگرمیوں کے حوالے سے این آئی اے نے چھاپے مارے ۔
ان کے مطابق حال کے ایام میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گرد سازش کیس کے سلسلے یں۵۱مقامات پر چھاپے مارے ۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ این آئی اے نے۲۱جون۲۰۲۲کو متعدد کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔ یہ مقدمہ ان تنظیموں کی طرف سے جموں وکشمیر میں سٹکی بموں، آئی ای ڈیز اور چھوٹے ہتھیاروں وغیرہ سے پر تشدد دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کے لئے سماجی رابط سائٹوں کے ذریعے کی جانے والی سازشوں سے متعلق ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ مذکورہ کالعدم تنظیمیں جموں وکشمیر میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کے مقصد سے مقامی نوجوانوں کو بنیاد پرستی اور بالائی ورکروں کو متحرک کرکے تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔
این آئی اے تحقیقات کے مطابق نئی تشکیل پانے والی کالعدم تنظیموں کے کیڈرز اور کارکنان سٹکی بم ، آئی ای یز ، فنڈز ، نشہ آور اشیاءاور اسلحہ وگولہ بارود وغیرہ جمع کرنے اور انہیں ملی ٹینٹوں میں تقسیم کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں اور یہ کہ مذکورہ تنظیمیں دہشت گردی، تخریبی سرگرمیاں ، تشدد اور بغاوت سے متعلق سرگرمیوں کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔
این آئی اے نے کہاکہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں مقیم ملی ٹینٹ اور ان کے کیڈرز وادی کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں کو اسلحہ وگولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، منشیات وغیرہ پہنچانے کی خاطر ڈرون کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ ہندوستان میں اپنے کارکنوں سے رابط قائم کرنے کی خاطر سوشل میڈیا سائٹوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی سنہا کی عوامی شکایات کو دور کرنے کےلئے شہریوں سے بات چیت

Next Post

گرما کا کشمیریوں سے شکوہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

گرما کا کشمیریوں سے شکوہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.