جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

گاؤں اور قصبہ جات کو بھی اسمارٹ بنائیے!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-05-31
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

نہیں صاحب !ہم یہ کہاں کہہ رہے ہیں کہ شہر … ہمارا شہر خستہ اسمارٹ نہیں بننا چاہئے … ہم نے تو ایسا بالکل بھی نہیں کہا … جو لوگ شہر … شہر خستہ کو اسمارٹ شہر بنانا چاہتے ہیں اور… اور جی ۲۰ ؍اجلاس کے بعد بھی ان میں یہ دلچسپی برقرار ہے…اس اجلا س کے بعد بھی یہ شہر خستہ کو اسمارٹ شہر بننا دیکھنا چاہتے ہیں تو… تو وہ اپنا یہ شوق …بڑے شوق سے پورا کریں ‘ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے …الٹا ہم تو خوش ہوں گے کہ … کہ اگر جی ۲۰ ؍اجلا س کے بعد بھی شہر خستہ کو اسمارٹ بنانے کا کام جاری ہے یا رہے گا… اسی رفتار سے رہے گا جس رفتار سے یہ جی ۲۰؍اجلاس سے پہلے جاری تھا … شہر اسمارٹ بنائیے اسی میں ہماری بھی خوشی ہے کہ… کہ بالآخر ہم بھی تو اسی شہر خستہ کے شہری ہیں … اور ہمیں خوشی نہیں بلکہ بہت زیادہ خوشی ہو گی اگر ہمارا یہ شہر خستہ … اسمارٹ شہر بن جاتا ہے… اسمارٹ شہر میں تبدیل ہو جاتا ہے … لیکن صاحب ہم چاہتے ہیں کہ یہ خواب ‘ یہ کوشش صرف شہر سرینگر کو اسمارٹ بنانے تک محدود نہیں رہنی چاہئے اور… اور بالکل بھی نہیں رہنی چاہئے … ہم تو چاہتے ہیں شہر ہی نہیں بلکہ ہمارے گاؤں اور قصبہ جات بھی اسمارٹ بنیں… …ما شا ء اللہ خوبصورت تو ہیں ہی… لیکن انہیں بھی اسمارٹ بنایا جائے اور… اور اس لئے بنایا جائے کہ ہمارے گاؤںاور قصبہ جات میں بھی تو لوگ ہی رہتے ہیں… ہمارے اپنے لوگ … جنہیں بنیادی سہولیات کی دستیابی کا اتنا ہی حق ہے… جتنا کہ شہر خستہ کے کسی کونے میں رہ رہے کسی شہری بابو کا ہے… ہاں ہم مانتے ہیں کہ ہمارے گاؤں بھی ترقی کے سفر میں شہر کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں … لیکن جس توجہ کا مرکز ہمارا یہ شہر خستہ ہے ‘ بالکل اسی توجہ کا مستحق کشمیرکا کوئی بھی گاؤں اور کوئی بھی قصبہ ہے اور… اور اس لئے بھی ہے کیونکہ … اگر ہمیں یہاں کی…کشمیر کے سیاحت کے شعبے کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانا ہے تو… تو صاحب شہر کے ساتھ ساتھ ہمیں گاؤں اور قصبہ جات کو بھی اسمارٹ بنانا ہو گا ور… اور اس لئے بنانا ہو گا کہ… کہ کیا پتہ کہ جی ۲۰؍ اجلاس میں شامل مندوبین حقیقت میں اپنے ہاں سے سیاحوں کو یہاں بھیجنا شروع کر دیں اور… اور اگر ایسا ہو گا اور… اور انہوں نے سچ میں سیاحوں کو یہاں بھیجنا شروع کردیا تو… تو وہ سیاح ان مندوبین کے برعکس شہر سرینگر تک ہی محدود نہیں رہیں گے… بلکہ کشمیر کو دیکھیں گے‘ گھومیں گے …گاؤں اور قصبہ جات کی بھی سیر کریں گے ۔ اس لئے صاحب گاؤں اور قصبہ جات کو بھی اسمارٹ بنائیے نا! ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس سی او سربراہی اجلاس اب ورچوئل فارمیٹ میںہو گا :وزارت خارجہ

Next Post

ست پال ملک کا ’’نیا کشمیر کارڈ‘‘

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ست پال ملک کا ’’نیا کشمیر کارڈ‘‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.