بدھ, اکتوبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہاں ووٹ چور ہوئی تھی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-10-14
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راہل بابا …… کیسے؟

ایک تعطیل پر اتنا کنفیوژن!

                 ماضی سچ میں عذاب ہے……. اس لیے عذاب نہیں کہ کم بخت یہ یاد آتا رہتا ہے، بن بلائے مہمان کی طرح اس کی یاد آتی رہتی ہے۔ نہیں صاحب، اس لیے نہیں، بلکہ صرف اس لیے کہ کبھی نہ کبھی ماضی کی ایسی کوئی غلطی سامنے آ ہی جاتی ہے جو شاندار مستقبل پر گہن لگا دیتی ہے، اور سو فیصد لگا دیتی ہے۔ اور……. اور اپنے شرما جی، سنیل شرما جی کچھ ایسا ہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں……. کرنے کی نہ سہی، لیکن کہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وہ کیا ہے کہ اپنے راہل بابا ووٹ چوری کے خلاف آج کل سڑکوں پر ہیں، اور سو فیصد ہیں۔ اکیلے نہیں ہیں، بلکہ دوسری اپوزیشن جماعتیں بھی ان کے ساتھ ساتھ ہیں……. راہل بابا چاہتے ہیں کہ بی جے پی کے حق میں ووٹ چوری کرنے والے گیانیش کمار کا کام تمام کیا جائے، اور……. اور اس لیے کیا جائے کیونکہ انہوں نے کام ہی کچھ ایسا کیا ہے۔ ٹھہریے جناب! کام تمام سے مراد وہ کام تمام نہیں، جو آپ سمجھ رہے ہیں‘ بلکہ صرف یہ کہ ان سے استعفیٰ لیا جائے یا انہیں کمیشن سے چلتا کیا جائے۔اب گیانیش نے ووٹ چوری……. بی جے پی کے حق میں ووٹ چوری کی ہے یا نہیں، یہ تو ہم نہیں جانتے ہیں۔ اس لیے نہیں جانتے ہیں کہ ابھی اس کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے……. ہاں، الزامات ضرور ہیں۔ لیکن ایک ایسی بھی ووٹ چوری ہوئی ہے……. ماضی میں ہوئی ہے، جس کے کافی ثبوت موجود ہیں، اور سو فیصد موجود ہیں۔ یہ ووٹ چوری اپنے کشمیر میں ہوئی، ۱۹۸۷ء کے اسمبلی انتخابات میں ہوئی……. ایسی ووٹ چوری کہ احمد کی ٹوپی محمد کے سر پر رکھی گئی، اور دن کے اجالے میں رکھی گئی۔اس ووٹ چوری کو راہل بابا کی جماعت، کانگریس نے انجام دیا تھا، نیشنل کانفرنس کے ساتھ مل کر انجام دیا تھا۔ کہنے والوں کا کہنا ہے کہ بس پھر کیا تھا کہ کشمیر میں جمہوریت کے ساتھ ساتھ امن اور شانتی کا بھی جنازہ اٹھ گیا، اور……. اور وہ دن اور آج کا دن کہ اب بھی ایسے لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے……. بالکل بھی نہیں ہے، جن کا جاننا اور ماننا ہے کہ جمہوریت ٹنل کے اُس پار رک جاتی ہے، اس کی بریک لگ جاتی ہے، اور اِس پار یہ نہیں آتی ہے……. کبھی نہیں آتی ہے۔اپنے شرما جی……. سنیل شرما جی یہ بات، یہی ماضی راہل بابا کو یاد دلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جناب! ہمارے کہنے پر، بی جے پی کے کہنے پر گیانیش نے ووٹ چوری کی یا نہیں، یہ توثابت نہیں، لیکن آپ کی پارٹی نے کی، اور سو فیصد کی……. جموں و کشمیر میں کی۔ ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی

Next Post

جمہوریت کا تحفظ، احتجاج اور عدلیہ کا کردار

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

راہل بابا …… کیسے؟

2026-10-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایک تعطیل پر اتنا کنفیوژن!

2026-10-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مودی جی کی۲۰۴۷ پر نظریں ؟

2026-10-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ گستاخانہ سوچ!

2026-10-07
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیا بات ہوئی….؟

2026-10-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اگر اللہ میاں بھی….

2026-10-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عروج و زوال

2026-10-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کہنے اور کرنے میں فرق کیوں؟                

2026-10-02
Next Post
سچائی اور شفافیت سے عبارت سیاست

جمہوریت کا تحفظ، احتجاج اور عدلیہ کا کردار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.