اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

راہل بابا …… کیسے؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-11
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایک تعطیل پر اتنا کنفیوژن!

مودی جی کی۲۰۴۷ پر نظریں ؟

                دہلی کا جو حال بے حال ہم آج دیکھ رہے ہیں، اس سے ہمیں کچھ یاد آ رہا ہے ……کیا یاد آ رہا ہے؟ بس کم بخت، وہ یاد نہیں آ رہا ہے۔ انٹرنیٹ بند، میٹرو کی خدمات بند، کالج، اسکول اور دفاتر بند، اور ہاں، سینکڑوں افراد بھی بند …… سلاخوں کے پیچھے بند …… بس یہ یاد نہیں آ رہا ہے کہ دہلی کا بے حال جیسا حال ہم نے کہاں دیکھا۔خیر، عمر کے جس پڑاؤ پر ہم ہیں، وہاں سب کچھ کہاں یاد رہتا ہے! کچھ کچھ آدمی بھول ہی جاتا ہے، اور یہ بھی سچ ہے کہ کچھ کچھ بھولنا اچھا ہوتا ہے …… صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے، ورنہ اس دماغ میں ایسا الجھاؤ آتا ہے جس سے الجھنیں الجھتی ہیں، سلجھتی نہیں …… بالکل بھی نہیں۔جیسے یہ الجھن کہ اپنے راہل بابا کہتے ہیں …… اجی، آج کل یہ کہتے کہاں ہیں، یہ تو فرماتے ہیں …… جیسے انہوں نے آج اور ابھی یہ فرمایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر‘ گیانیش بابو کو جانا پڑے گا …… انہیں اپنے گھر کی راہ پکڑنی ہوگی اور …… اور پھر کمالِ جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے راہل بابا نے یہ بھی فرمایا کہ مودی جی اور امیت بھائی شاہ کو بھی جانا ہوگا۔واقعی، یہ بات کہنے کے لیے جرأت ہونی چاہیے، اور راہل بابا میں یہ جرأت ہے …… اس لیے جرأت نہیں کہ یہ مودی جی اور امیت بھائی شاہ سے ڈرتے نہیں ہیں، بلکہ اس لیے کہ ابھی کل ہی کی بات ہے …… جی ہاں، بالکل کل، جمعہ کی بات ہے، جب ملک کی کچھ ریاستوں میں ضمنی انتخابات ہوئے اور ان میں مودی جی اور امیت بھائی شاہ کی جماعت، بی جے پی، کی جیت ہوئی۔اور اس جیت کے ٹھیک ایک دن بعد اگر راہل بابا کہیں کہ گیانیش بابو کے ساتھ ساتھ مودی جی اور امیت بھائی شاہ کو بھی جانا ہوگا تو اللہ میاں کی قسم، ان سے بڑا جرأت مند سیاست دان اور کوئی نہیں ہو سکتا …… بالکل بھی نہیں ہو سکتا۔ہم میں تو راہل بابا جیسی جرأت نہیں ہے، بالکل بھی نہیں ہے، لیکن پھر بھی ہم انہی کو اپنا رول ماڈل مانتے ہوئے، ان سے حوصلہ پاتے ہوئے، ان سے ایک سوال …… بالکل چھوٹا سا سوال پوچھیں گے …… بس اتنا سا سوال کہ۔۔۔ کہ کیسے؟کیسے مودی جی اور امیت بھائی شاہ اپنے گھر کی راہ پکڑ لیں گے۔۔۔ کیسے؟ ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کابینہ میں رد و بدل یا کارکردگی کا امتحان؟

Next Post

ریاض کے ہوائی اڈے پر ایک بار پھر حملہ، فضائی آمد و رفت معطل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایک تعطیل پر اتنا کنفیوژن!

2026-10-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مودی جی کی۲۰۴۷ پر نظریں ؟

2026-10-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ گستاخانہ سوچ!

2026-10-07
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیا بات ہوئی….؟

2026-10-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اگر اللہ میاں بھی….

2026-10-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عروج و زوال

2026-10-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کہنے اور کرنے میں فرق کیوں؟                

2026-10-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

قرار داد پاس ہو گئی ……. اب آگے؟

2026-09-29
Next Post
ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی

ریاض کے ہوائی اڈے پر ایک بار پھر حملہ، فضائی آمد و رفت معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.