ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جی ٹونٹی اجلاس سے کشمیر کا ہینڈی کرافٹ شعبہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا: دستکار

’ ممبران نے ہمارے اسٹالوں کا دورہ کیا ‘ شال اور قالین بھی خرید لئے اور آرڈر بھی دئے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-25
in مقامی خبریں
A A
وزیر اعظم نے جی۲۰کا لوگو جاری کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر///
سرینگر میں ڈل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس کے دوران محکمہ ہینڈی کرافٹس نے کشمیر کی روایتی دستکاریوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا تھا۔
محکمے نے اس کیلئے کشمیر کی دستکاریوں جیسے قالین، پشمینہ شال، ووڈ کارونگ، تانبے کے برتن وغیرہ کے درجنوں اسٹال قائم کئے تھے ۔
محکمے نے مندوبین کے سامنے اپنے فن کا عملی مظاہرہ کرنے کے لئے کئی دستکاروں کو بھی بلایا تھا۔
ایس کے آئی سی سی میں موجود ان دستکاروں نے سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کی وساطت سے’’ ہمیں اپنی دستکاریوں کی بین الاقوامی سطح کے پلیٹ فارم نمائش کرنے کا موقع نصیب ہوا‘‘۔
پیپر ماشی سے وابستہ محمد یونس شاہ‘ جس نے ایس کے آئی سی سی میں سٹال لگایا ہوا ہے ‘نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جی ٹونٹی اجلاس سے واقعی میں کشمیر کے کاریگروں کو آنے والے وقت میں فائدہ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ جی ٹونٹی ممبران ممالک نے اسٹالوں کا بھی دورہ کیا اور یہاں سے شال اور قالین بھی خریدے اور آرڈر بھی دئے ۔
کانی شال سے وابستہ کاریگر مشتاق احمد نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جی ٹونٹی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ جی ٹونٹی ممبران نے سبھی کاریگروں کے موبائل فون نمبر لئے اور یقین دلایاکہ وہ اس صنعت کے بارے میں اپنے اپنے ممالک کے لوگوں کو آگاہ کریں گے ۔
بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی۲۰خواتین‘جو مختلف اقسام کی چیزیں تیار کرتی ہیں ‘نے بتایا کہ جی ٹونٹی اجلاس سے انہیں مستقبل میں فائدہ ملنے کا امکان ہے ۔
خواتین نے کہاکہ موجودہ حکومت نے کشمیری کے ہینڈی کرافٹ اور اس سے وابستہ کاریگروں کو فائدہ پہنچانے کی خاطر زمینی سطح پر کام کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں نے صرف وعدئے اور دعوئے کئے لیکن موجودہ انتظامیہ نے جو کہاتھا وہ کرکے بھی دکھایا۔
بسوہلی پینٹنگ جو کہ دنیا بھر میں مشہور ہے سے وابستہ ایک کاریگر دھیرج کپور نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جی ٹونٹی اجلاس کے دوران گر چہ مندوبین نے کم ہی شاپنگ کی لیکن مستقبل میں کاریگروں کو اس کا اچھا صلہ ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس سے کاریگروں کو انٹرنیشنل پلیٹ فارم دستیاب ہوا ہے جو ہمارے لئے بہت بڑی خوشی کی بات ہے ۔
کپوار نے مزید کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے واقعی میں جموں وکشمیر کے کاریگروں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور ان کے کام کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج۲۰۲۳:’صرف چار جون تک عمرے کے اجازت نامے جاری ہوں گے ‘

Next Post

انتظامیہ نے فلم کی شوٹنگ کی سہولت کیلئے سنگل ونڈو سسٹم اپنایا ہے:شیرپا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کی سہولت کےلئے سنگل ونڈو سسٹم اپنایا ہے:ناظم اطلاعات

انتظامیہ نے فلم کی شوٹنگ کی سہولت کیلئے سنگل ونڈو سسٹم اپنایا ہے:شیرپا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.