جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

حج۲۰۲۳:’صرف چار جون تک عمرے کے اجازت نامے جاری ہوں گے ‘

’ جن افراد کے پاس عمرے کی ادائیگی کا ویزہ ہوگا انہیں حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-25
in مقامی خبریں
A A
انسانیت کی قدر اور احترام کرنا مسلمانوں پر لازم :خطبہ حج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر///(ویب ڈیسک)
سعودی عرب کی حج و عمرہ کی وزارتِ نے اعلان کیا ہے کہ اس برس اسلامی تاریخ کے مطابق۱۵ذو القعدہ یعنی چار جون تک عمرے کے اجازت نامے جاری ہوں گے جس کے بعد کوئی پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
سعودی حکومت نے حج کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور دنیا بھر سے حجاج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ افراد جن کے پاس عمرے کی ادائیگی کا ویزہ ہوگا انہیں حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ افراد جن کے پاس عمرے کی ادائیگی کیلئے ویزے ہیں انہیں۲۰؍ذوا لقعدہ (یعنی ۱۸جون) تک سعودی عرب سے اخراج کرنا ہوگا۔
سعودی شہر جدہ سے شائع ہونے والیانگریزی اخبار ’سعودی گزٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سکیورٹی پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ سعودی عرب کے صرف ان شہریوں کو مکہ میں داخلے کی اجازت ہو گی جن کے پاس سرکاری طور پر جاری خصوصی اجازت نامے ہوں گے۔
ایسے مسافر جن کے پاس خصوصی اجازت نامے نہیں ہوں گے، انہیں مکہ میں داخل ہونے والے مقامات سے ہی واپس بھیج دیا جائیگا۔
واضح رہے کہ سعودی حکام نے اسلامی سال۱۴۴۴ہجری کے حج کی تیاری کے لیے عید الفطر کے تین ہفتے بعد ۱۵ شوال سے خصوصی ضوابط پرپر عمل درامدشروع کر دیا تھا۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سکیورٹی نے مکہ میں داخلے کی پابندی کے اطلاق سے ان افراد کو بری الذمہ قرار دیا ہے جن کے پاس وہ شناختی کارڈ ہے جو مکہ میں رہائش پذیر افراد کو جاری کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ عمرہ اور حج پرمٹ رکھنے والے بھی مکہ میں داخل ہو سکیں گے۔
خیال رہے کہ بھارت سے اس برس پونے دو لاکھ عازمین، حج کی ادائیگی کے لیے جائیں گے۔ بھارت سے عازمین کی سعودی عرب روانگی کا آپریشن جون کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگا۔
اس دوران سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حج سیزن کے دوران زیارت کے لیے آنے والے عازمین حج کے خیرمقدم کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔‘
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’مسجد نبوی میں زائرین کو مطلوبہ خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام ادارے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔‘
حج سیزن کے آغاز پر رابطے تیز کردیے گئے ہیں اور تمام ادارے پہلے سے تیار سکیموں اور پروگراموں پر عملدرآمد کے لیے مستعدی سے مصروف عمل ہیں۔
انتظامیہ نے صفائی اور سینیٹائزنگ پر خصوصی توجہ دی ہے۔ مسجد نبوی کے ہر ایک حصے اور اس سے منسلک عمارتوں میں فیلڈ ٹیمیں تعینات ہیں۔صفائی اور سیناٹائزنگ کیلئے ماحول دوست اور اعلٰی کوالٹی کا مواد استعمال کیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نرسمہا راؤ کے دور میں نئی پارلیمنٹ عمارت بنانے خیال آیا تھا:آزاد

Next Post

جی ٹونٹی اجلاس سے کشمیر کا ہینڈی کرافٹ شعبہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا: دستکار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
وزیر اعظم نے جی۲۰کا لوگو جاری کیا

جی ٹونٹی اجلاس سے کشمیر کا ہینڈی کرافٹ شعبہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا: دستکار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.