جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وادی کے حالات میں کافی بہتری آئی ہے :دلباغ سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-19
in تازہ تریں
A A
جنگجو پاکستانی ایجنسیوں کی ایماء پر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں/پولیس چیف دلباغ سنگھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

سرینگر/۱۹؍اپریل
جموںکشمیر پولیس کے سربراہ ‘دلباغ سنگھ نے منگل کے روز بتایا کہ کاکہ پورہ پلوامہ میں آر پی ایف اہلکاروں پر ہوئے حملے میں ملوث جنگجووں کو بہت جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
دلباغ نے کہاکہ سالانہ امر ناتھ جی یاترا کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
پولیس سربراہ نے بتایا کہ وادی کشمیر میں سرگرم جنگجووں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشنز جاری ہیں جن کے ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں پچھلے سالوں کے مقابلے میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
پلوامہ میں ریلوے پولیس اہلکاروں پر ہوئے حملے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے کہاکہ اس حوالے سے پولیس کو پختہ ثبوت ملے ہیں اور بہت جلد حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
پولیس سربراہ کے مطابق ریلوے پولیس پر حملے کے بعد متعدد ملی ٹینٹ تنظیموں نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم یہ سارے ملی ٹینٹ گروپ لشکر طیبہ کی ہی ذیلی تنظیمیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کاکہ پورہ پلوامہ حملے میں لشکر طیبہ کا ہاتھ ہے اور جنگجوؤں کو پاکستان کی جانب سے ایسا کرنے کو کہا جارہا ہے ۔
دلباغ سنگھ نے کہاکہ جتنی بھی تنظیموں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اُنہیں عنقریب ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
پولیس سربراہ نے کہاکہ مائسمہ سرینگر میں۴؍اپریل کو ملی ٹینٹوں نے سی آر پی ایف پر حملہ کیا اور سیکورٹی فورسز نے محض سات روز کے اندرا ندر اس کا بدلہ لیا اور دونوں غیر ملکی جنگجووں کو مار گرایا گیا۔
دلباغ نے کہا کہ جاں بحق ملی ٹینٹوں کے قبضے سے آدھار کار ڈ برآمد ہوئے ہیں جو پاکستان کا ایک نیا حربہ ہے ۔
سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے بتایا کہ اس حوالے سے سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سالانہ یاترا کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ڈی جی پی نے مزید بتایا کہ امن و امان میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
شمالی ضلع کپواڑہ میں بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرنے کے بارے میں ڈی جی پی نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے ہتھیار اس طرف بھیجے جارہے ہیں تاہم سیکورٹی ایجنسیوں کی کارگر حکمت عملی کے باعث پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنایا جارہا ہے ۔
دلباغ نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ذریعے اس طرف ہتھیار بھیجنے کے متعدد منصوبوں کو ناکام بنا کرجنگجووں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر اور شارجہ کے درمیان براہ راست ہوائی سروس معطل

Next Post

وزیر اعظم اپنے دورہ جموں و کشمیر کے دوران کئی اہم اعلانات کر سکتے ہیں:ایل جی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ تریں

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال

2025-07-03
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
Next Post
’پنچایتی ممبران دیہی تعمیرو ترقی کی بنیاد‘

وزیر اعظم اپنے دورہ جموں و کشمیر کے دوران کئی اہم اعلانات کر سکتے ہیں:ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.