جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سکیورٹی کے سخت ترین بندو بست میں جی ۲۰ ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع

۷۰مندوبین کا سری نگر ہوائی اڈے پر روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-23
in مقامی خبریں
A A
جی ٹونٹی اجلاس :سر ی نگر میں روز مرہ کا کام حسب معمول جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس پیر کے روز فقید المثال سیکورٹی بندوبست کے بیچ شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں اور زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع شیر کشمیر انترنیشنل کنوکیشن (ایس کے آئی سی سی) میں شروع ہوا۔
تین دنوں پر محیط یہ اجلاس دفعہ ۳۷۰ کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والا سب سے بڑا بین الاقوامی سطح کا ایونٹ ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ منگل کے روز بھی جی ٹونٹی ممالک کے مندوبین مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق جی ٹونٹی کے دو ممالک ترکی اور سعودی عرب نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی تاہم ان دو ممالک کے کچھ ٹور نمائندے بات چیت میں حصہ لینے کیلئے شہر میں موجود ہیں۔
قبل ازیں جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ کے مندوبین کا سری نگر ہوائی اڈے پر کشمیر کے روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انتہائی اہمیت کے حامل اس اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے زائد از ۷۰ مندوبین اس وقت سری نگر میں موجود ہیں جو دہلی سے دو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے سری نگر پہنچے۔
ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کے حاشیہ پر فلم ٹورزم کو فروغ دینے کے مقصد سے ’ فلم ٹورزم برائے ثقافتی تحفظ اور معاشی ترقی‘ کے حوالے سے ایک ایونٹ کا اہتمام ہوا۔
اس موقع پر’نیشنل اسٹرٹیجی آن فلم ٹورزم‘ کے ڈرافٹ کی رونمائی عمل میں لائی گئی جو سیاحتی مقامات کے فروغ کیلئے فلموں کے رول کیلئے روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔سپین، سنگا پور، نائیجریا، جنوبی افریقہ، برازیل،ماریشس اور بھارت کے مندوبین پر مشتمل ایک پینل نے فلم ٹورزم پر عالمی نقطہ نگاہ پیش کیا۔
وادی کشمیر میں منعقد ہونے والے اس سہہ روزہ اجلاس کی نگرانی کے لئے تین درجے کی سیکورٹی گرڈ کا بندوبست کیا گیا ہے اور مقام اجلاس کے گرد وپیش نیشنل سیکورٹی گارڈز (این ایس جی) اور مارکوس کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ فضائی نگرانی کے لئے ڈرون نصب کئے گئے ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے ایک ایڈوائزری جاری کرکے ایس کے آئی سی سی کی طرف جانے والے روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے تین دنوں تک پابندی عائد کی ہے تاہم شہر کے باقی حصوں میں ٹریفک حسب معمول جاری رہا۔
سری نگر اور وادی کے دوسرے حصوں میں بھی پیر کو جہاں بازار کھلے رہے وہیں سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی حسب معمول جاری رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکز جلد ہی قومی سیاحتی پالیسی کا اعلان کرے گا:ریڈی

Next Post

پہلگام رافٹنگ واقعہ میں گجرات کے جوڑے کی موت ہو گئی‘ایک زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
قاضی گنڈ اور پہلگام میں دو لاشیں برآمد

پہلگام رافٹنگ واقعہ میں گجرات کے جوڑے کی موت ہو گئی‘ایک زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.