اتوار, جون 4, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مرکز جلد ہی قومی سیاحتی پالیسی کا اعلان کرے گا:ریڈی

’سرینگر ملک کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-23
in مقامی خبریں
A A
ایک کروڑ ۵ لاکھ سیاحوں کا جموں کشمیر کا دورہ :ریڈی

Kishan

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قاضی گنڈ میں ٹرک ڈرائیور کی لاش پر اسرا رحالت میں برآمد

جوائنٹ ڈائکریکٹر اطلاعات کا محکمہ کے امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ 

سرینگر//
مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے پیر کو کہا کہ مرکز جلد ہی قومی سیاحتی پالیسی کا اعلان کرے گا اور عالمی سیاحتی سرمایہ کاری سمٹ کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔
ریڈی‘مرکزی وزیر جتیندر سنگھ اور ہندوستان کے جی۲۰ شرپا امیتابھ کانت کے ساتھ تین روزہ تیسرے سیاحتی ورکنگ گروپ میٹنگ کے ایک حصے کے طور پر’فلم ٹورازم فار اکنامک اینڈ کلچرل پرزرویشن‘ کے ضمنی پروگرام کے اختتام کے بعد یہاں ایس کے آئی سی سی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
ریڈی کاکہنا تھا’’ہم جلد ہی ہندوستان کیلئے قومی سیاحتی پالیسی کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ ہم عالمی سیاحتی سرمایہ کاری سمٹ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ مرکز سیاحت میں ۱۰۰ فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت دے رہا ہے۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارا خیال یہ ہے کہ نجی سرمایہ کاری کے بغیر ہم عالمی منزل نہیں بن سکتے۔
ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت اور وزارت سیاحت سیاحت کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ’’حکومت ہند تمام جی۲۰ممالک کے ساتھ بھی کام کر رہی ہے اور پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ممالک کو مدعو کر رہی ہے‘‘۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں روحانی سیاحت کو فروغ دینے کی زبردست گنجائش موجود ہے۔
ریڈی نے کہا کہ سرینگر ہندوستان کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک ہے۔’’میں میزبان منزل کی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا چاہوں گا۔ سری نگر ہندوستان کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے‘‘۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان فلم سازوں کو فلموں کی شوٹنگ کے لیے ہر طرح کی جگہ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا ’’سورج کے چومے ہوئے ساحلوں سے لے کر پہاڑوں تک۔جب ہم ایک دلچسپ سفر کا آغاز کرتے ہیں، ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ نہ صرف منزل کی خوبصورتی کو ظاہر کرنا ہے بلکہ اس کی ثقافت کو بھی محفوظ رکھنا ہے‘‘۔
ریڈی نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا بہترین طریقوں اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ اور روزگار کی تخلیق ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گیانا میں اسکول کے گرلز ہاسٹل میں خوفناک آتشزدگی؛ 20 طالبات جاں بحق

Next Post

سکیورٹی کے سخت ترین بندو بست میں جی ۲۰ ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
مقامی خبریں

قاضی گنڈ میں ٹرک ڈرائیور کی لاش پر اسرا رحالت میں برآمد

2023-06-04
جوائنٹ ڈائکریکٹر اطلاعات کا محکمہ کے امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ 
مقامی خبریں

جوائنٹ ڈائکریکٹر اطلاعات کا محکمہ کے امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ 

2023-06-04
جموں وکشمیر میں خواتین پر تشدد کے واقعات میںمسلسل اضافہ درج
مقامی خبریں

جموں وکشمیر میں خواتین پر تشدد کے واقعات میںمسلسل اضافہ درج

2023-06-04
کینسر کی مریضہ کیلئے کراؤڈ فنڈنگ :محض ۲۴ گھنٹوں میں ۸۰ لاکھ روپے جمع
مقامی خبریں

کینسر کی مریضہ کیلئے کراؤڈ فنڈنگ :محض ۲۴ گھنٹوں میں ۸۰ لاکھ روپے جمع

2023-06-04
بی جے پی کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں شکست دیں گے :راہل
مقامی خبریں

بی جے پی کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں شکست دیں گے :راہل

2023-06-03
ریاسی میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے باپ بیٹے کی موت واقع
مقامی خبریں

کشتواڑ میں اراضی کھسکنے کے باعث رہائشی مکا ن تباہ

2023-06-03
ہمہامہ بڈگام میں سابق ڈپٹی کمشنر کے زیر قبضہ ایک کنال اراضی کو باز یاب کیا گیا : محکمہ مال
مقامی خبریں

انسداد تجاوزات مہم :کٹھوعہ میں شاپنگ پال منہدم ، لوگوں سراپا احتجاج

2023-06-03
کشمیر کو ’مقبوضہ‘ کہنے کو آرٹیکل ۱۹(اے) کے تحت تحفظ حاصل نہیں:جموں کشمیر ہائی کورٹ
مقامی خبریں

سابق ایم ایل اے کیخلاف ریپ کیس میں پولیس تحقیقات پر روک

2023-06-03
Next Post
جی ٹونٹی اجلاس :سر ی نگر میں روز مرہ کا کام حسب معمول جاری

سکیورٹی کے سخت ترین بندو بست میں جی ۲۰ ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.