ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموںکشمیر میں سی یو ای ٹی موخر،یہ امتحان اب یو ٹی میں ۲۶ مئی سے لیا جائے گا :این ٹی اے

’عارضی مراکز تلاش کررہے ہیں‘امیدواروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-20
in اہم ترین
A A
جموںکشمیر میں سی یو ای ٹی موخر،یہ امتحان اب یو ٹی میں ۲۶ مئی سے لیا جائے گا :این ٹی اے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

نئی دہلی//
قومی امتحان ایجنسی (این ٹی اے) نے جمعہ کو کہاکہ جموںکشمیر میں کامن یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ‘انڈر گریجویٹ ( سی یو ای ٹی ۔یو جی) کو ۲۶ مئی تک ملتوی کر دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ امیدواروں کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے باہر کے مراکز میں امتحان میں شرکت کی ضرورت نہ پڑے۔
انڈرگریجویٹ داخلہ امتحان کا دوسرا ایڈیشن ۲۱ مئی سے ملک بھر میں شروع ہونے والا ہے۔
این ٹی اے نے کہا’’امیدواروں کی ضروریات اور جموں و کشمیر کے طلباء کی سہولت کیلئے حساس ہونے کے ناطے این ٹی اے کشمیر میں عارضی مراکز بنانے کے امکانات کی تلاش کر رہا ہے۔ مندرجہ بالا کو دیکھتے ہوئے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی یو ای ٹی ۔یو جی۲۰۲۳؍اب۲۶مئی۲۰۲۳سے جموں اور کشمیر میں منعقد کیا جائے گا‘‘۔
این ٹی اے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال جموں و کشمیر سے درخواست دہندگان کی تعداد۸۷ہزار۳۰۹ ہے جو کہ’غیر معمولی اضافہ‘ ہے۔
ایجنسی نے کہا’’…یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی یو ای ٹی۔یو جی۲۰۲۳ کا امتحان۲۱ سے۲۵مئی۲۰۲۳ کو جموں و کشمیر میں منسوخ کر دیا گیا ہے۔‘‘
اس سے پہلے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) نے کہا تھا کہ وہ سی یو ای ٹی۔یو جی کے امتحانات کیلئے سرینگر میں عارضی مرکز قائم کرنے کے امکانات تلاش کر رہی ہے تاکہ جموں وکشمیر کے طلبا کو باہر نہ جانا پڑے ۔
بتادیں کہ مرکزی وزارت تعلیم اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے امسال این ٹی اے کو مرکزی یونیورسٹیوں اور دیگر شریک یونیورسٹیوں، اداروں، خود مختار کالجوں میں انڈر گریجویٹ اور پی جی پراگرموں میں داخلے کے لئے امتحانات منعقد کرانے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔
این ٹی اے کے ان امتحانات کے لئے امتحانی مراکز جموں و کشمیر سے باہر نامزد کرنے کے لئے فیصلے پر طلبا میں مایوسی پھیل گئی تھی۔
مذکورہ ایجنسی نے جمعہ کے روز ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا’’جہاں تک جموں وکشمیر کا تعلق ہے تو اس یونین ٹریٹری سے کل۸۷ہزار۳سو۹؍امیدوار رجسٹر ہوئے ہیں‘‘۔
پریس نوٹ میں کہا گیا’’۲۱‘۲۲‘۲۳‘؍اور ۲۴ مئی۲۰۲۳کو کل۱۸ہزار۱۲؍امیدوار جموںکشمیر میں۱۲سینٹروں جن میں سے جموں میں۳ ‘سرینگر میں۵‘ بارہمولہ میں۲؍اور سانبہ اور پلوامہ میں ایک ایک سینٹر قائم ہے ،میں امتحان دیں گے ‘‘۔
این ٹی اے پریس نوٹ کے مطابق۲۵‘۲۶‘۲۷؍اور ۲۸مئی۲۰۲۳کو کل۴۴ہزار۴سو۲۵؍ امیدوار جموں و کشمیر میں۱۵سینٹروں میں امتحان دیں گے ۔
پریس نوٹ میں کہا گیا’’کچھ امیدوار ریاست سے باہر چلے گئے ہیں تاہم امیدواروں کی ضروریات کیلئے حساس ہونے اور جموں وکشمیر کے طلبا کی رسائی کو آسان بنانے کے لئے این ٹی اے سری نگر میں ایک عارضی مرکز قائم کرنے کے امکانات تلاش کر رہا ہے جس سے این ٹی اے بیشتر امیدواروں کو واپس لانے کے قابل ہوگی تاہم امیدواروں کی تعداد کافی زیادہ ہے جس کی وجہ سے کچھ طلبا کو سی یو ای ٹی (یو جی) امتحان باہر ہی دینا پڑے گا‘‘۔
دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان جی کے ساتھ شیڈول شدہ سی یو ای ٹی کے امتحانی مراکز سے متعلق معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور ان سے اس امتحان کے امتحانی مراکز جموں وکشمیر میں قائم کرنے کی درخواست کی‘‘۔
انہوں نے یقین دہانی کی کہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس معاملے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) کی طرف سے کامن یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) کے امتحانی مراکز جموں وکشمیر سے باہر نامزد کرنے کے فیصلے سے طلبا میں مایوسی بڑھ گئی ہے جو پہلے ہی بے روزگاری کے بڑے بحران سے دوچار ہیں‘‘۔
محبوبہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مداخلت کرنے کی اپیل کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۰۰۰روپے کا نوٹ کا سفر تمام‘۳۰ستمبر تک تبدیل کیا جا سکتا ہے :آر بی آٗئی

Next Post

سنہا کامرکزی وزیر تعلیم کے ساتھ سی یو ای ٹی امتحانی مراکز پر تبادلہ خیال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
کچھ لوگ یو ٹی کے امن اور ترقی سے خوش نہیں ہیں:سنہا

سنہا کامرکزی وزیر تعلیم کے ساتھ سی یو ای ٹی امتحانی مراکز پر تبادلہ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.