ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جی7 ممالک کے ساتھ عالمی چیلنجوں پر بات چیت کے منتظر : وزیراعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-19
in تازہ تریں
A A
تاخیر سے نہیں بلکہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۱۹مئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے کہا کہ میں جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کی دعوت پر جاپان کی صدارت میں منعقد ہونے والی جی-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے ہیرو شیما، جاپان کے لئے روانہ ہو رہا ہوں۔ ہند-جاپان سربراہ کانفرنس کے لئے اُن کے ہندوستانی دورے کے بعد وزیراعظم کشیدا سے ملاقات کرنا میرے لئے باعث مسرت ہوگا۔

متعلقہ

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

مودی نے کہا کہ جی-7 سربراہ کانفرنس میں میری شرکت خاص طور پر معنی خیز ہے ، اس لئے کہ اس سال ہندوستان جی -20 کی صدارت کر رہا ہے ۔ میں جی -7 ممالک اور دیگر مدعو شراکت داروں کے ساتھ ان چیلنجوں پر، جن کا اس وقت دنیا کو سامنا ہے اور جن کا مل جُل کر ازالہ کرنے کی ضرورت ہے ، تبادلہ ¿ خیال کرنے کا منتظر ہوں۔ ہیرو شیما میں منعقد ہونے والی جی-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے کچھ رہنما ¶ں کے ساتھ میری دو طرفہ ملاقات بھی رہے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جاپان سے ، میں پورٹ موریسبی، پپوا نیو گنی کا سفر کروں گا۔ یہ پپوا نیو گنی کے لئے میرا پہلا دورہ ہونے کے علاوہ کسی بھی ہندوستانی وزیراعظم کی طرف سے کیا جانے والا اس ملک کا پہلا دورہ بھی ہوگا۔ میں، پپوا نیو گنی کے وزیراعظم عزت مآب جناب جیمس مراپے کی شراکت داری میں ، ہند-بحرالکاہل جزائر تعاون (ایف آئی پی آئی سی تیسری سربراہ کانفرنس) کے لئے اس فورم کی تیسری سربراہ کانفرنس کی 22 مئی 2023 کو میزبانی کروں گا۔ میں بحرالکاہل جزیرے کے 14ممالک (پی آئی سی) کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اہم سربراہ کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے کو قبول کیا۔ ایف آئی پی آئی سی کا آغاز سال 2014 میں میرے فیجی کے دورے کے دوران کیا گیا تھا اور میں پی آئی سی رہنما ¶ں کے ساتھ ایسے امور پر تبادلہ ¿ خیال کرنے کا منتظر ہوں، جو ہمیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتے ہیں اور جن میں آب و ہوا کی تبدیلی اور پائیدار ترقی، صلاحیت سازی اور تربیت ، صحت اور بہبود ، بنیادی ڈھانچہ اور اقتصادی ترقی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی پی آئی سی کی مصروفیات کے علاوہ ، میں پپوا نیو گنی کے گورنر جنرل سر بوب ڈاڈے ، وزیراعظم مراپے اور اس سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے پی آئی سی کے دیگر رہنما ¶ں کے ساتھ دوطرفہ ملاقات اور تبادلہ خیال کا خواہشمند ہوں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اس کے بعد میں سڈنی ، آسٹریلیا کا ، وہاں کے وزیراعظم البنیز کی دعوت پر دورہ کروں گا۔ میں دونوں فریقوں کے درمیان دو طرفہ ملاقات کا منتظر ہوں، جو کہ ہمارے دو طرفہ رشتوں کی صورتحال اور اس سال مارچ میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ہند-آسٹریلیا پہلی سالانہ سربراہ کانفرنس پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے ایک موقع فراہم کرے گی۔ میں آسٹریلیا ئی کمپنیوں کے سی ای اوز اور کاروباری رہنما ¶ں سے ملاقات کروں گا اور ایک خصوصی تقریب کے دوران سڈنی میں سکونت پذیر ہندوستانی برادری کے افراد سے ملاقات کروں گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں اگلے ہفتے کے دوران برف و باراں کا امکان: محکمہ موسمیات

Next Post

جی 20 اجلاس : پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
تازہ تریں

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-09
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
خود کار ڈرافٹ
تازہ تریں

لیفٹیننٹ گورنر کا اوڑی دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-05-09
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
تازہ تریں

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘۷ دہشت گرد ہلاک :بی ایس ایف

2025-05-09
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

2025-05-09
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
تازہ تریں

جے شنکر کی اٹلی، یورپی یونین اور امریکہ کے رہنماوں کے سے فون پر بات

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
Next Post
کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام ‘جنگجو ہلاک

جی 20 اجلاس : پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.