ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’ہماری فضائیہ ملک کی سلامتی میں مضبوط دیوار کی طرح کھڑی رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-09
in مقامی خبریں
A A
ہمارا کسی ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

نئی دہلی//
وزیر دفاع‘راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ فضائیہ نے ملک کی خودمختاری کے تحفظ میں اہم رول ادا کیا ہے اور آنے والی نسلوں کیلئے اس شاندار ورثے کو محفوظ رکھنا سب کی ذمہ داری ہے ۔
پیر کو چندی گڑھ میں ملک کے پہلے ایئر فورس ہیریٹیج سینٹر کا افتتاح کرنے کے موقع پر سنگھ نے کہا کہ یہ فضائیہ کے بہادر جنگجوؤں کو ایک عاجزانہ خراج عقیدت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک ان ہیروز کی ایثار و قربانی کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔
وزیر دفاع نے کہا’’ہندوستانی فضائیہ نے ہمارے ملک کی خودمختاری کے تحفظ میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ہمارے ملک کو آزادی ملنے کے بعد کئی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں ہماری فضائیہ اس ملک کی سلامتی میں ایک مضبوط دیوار کی طرح کھڑی رہی ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ کا ایک شاندار ورثہ ہے ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس ورثے کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رکھیں۔ یہ مرکز فضائیہ کی تاریخ کو محفوظ کرنے اور مسلح افواج کی اقدار کو اپنانے کیلئے نوجوانوں کو تحریک دینے کے ایک اہم ذریعہ کے طور پر کام کرے گا‘‘۔
سماج کی ترقی کیلئے سیکورٹی کے نظام کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے سنگھ نے کہا’’کسی بھی قوم اور سماج کی ترقی وہاں کے سیکورٹی نظام پر کافی حد تک منحصر ہوتی ہے ۔ بلکہ میں یہ کہوں گا کہ انسانی زندگی کی ترقی کیلئے سلامتی اولین ضرورت ہے تو یہ غلط نہ ہوگا‘‘۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے چندی گڑھ میں’سینٹر فار سائبر آپریشن اینڈ سیکورٹی‘قائم کیا جا رہا ہے ۔ اس کے ذریعے چندی گڑھ اور پڑوسی ریاستوں کی انتظامیہ اور پولیس فورس جرائم کو حل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ یہ سائبر خطرات سے نمٹنے پر مرکوز ایک مرکز ہے ۔
اس موقع پر پنجاب کے گورنر اور چندی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر بنواری لال پروہت اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری بھی موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ضلع کپوارہ میں ۱۴غیر حاضر ملازمین معطل

Next Post

بارہمولہ کا ٹرک ڈرائیور قاضی گنڈ میں مردہ پایا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

بارہمولہ کا ٹرک ڈرائیور قاضی گنڈ میں مردہ پایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.