سرینگر//
وادی کشمیر میں موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ درج ہوا ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ مغربی ہواؤں کی ایک اور لہر جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں میں ۱۹؍اپریل کو داخل ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں وادی کشمیر میں ۱۹؍اپریل کی شام سے۲۰؍اپریل کی سہ پہر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی پہلگام کو چھوڑ کے شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ درج ہونے لگا ہے ۔
بتادیں کہ وادی میں گذشتہ شب کئی ہفتوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا تھا۔
دارحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۸ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۶ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
دریں اثنا وادی میں ہفتے کو صبح سے ہی سے ہی موسم خشک و خوشگوار رہا۔
ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی۸۰فیصد کمی درج ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر۳ء۲۱بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کے مطابق۶ء۱۱۷ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔
اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق۶۸ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔