سرینگر//
شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈارعلاقے میں ہفتہ کو ایک فوجی کی لاش ملی جس کی موت گولی لگنے سے ہو ئی تھی ۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے اطلاع دی ہے کہ نارپوسٹ ٹنگڈا پر تعینات ۲۰۹ فیلڈ رجمنٹ آرمی کے ارون شرما کی ٹھوڑی میں گولی لگنے سے مردہ پائے گئے۔
فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فوجی کی موت خودکشی سے ہوئی یا حادثاتی طور پر گولی لگنے سے۔
ایک اہلکار نے کہا ’’اس کے سروس ہتھیار سے ایک گولی غائب ہے لیکن تحقیقات جاری ہے کہ آیا یہ جان بوجھ کر چلائی گئی یا غلطی سے چلی گئی۔‘‘