سرینگر//
جموں کشمیر میں ہفتہ کو کورونا وائرس کے ۹ نئے کیس درج کیے گئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد۴لاکگ۵۳ہزار۹۲۹ ہو گئی جبکہ گزشتہ۲۴ گھنٹوں کے دوران وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی، حکام نے بتایا۔
حکام نے بتایا کہ یونین ٹیریٹری میں ۷۱؍فعال کیس ہیں، جب کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد۴لاکھ۴۹ہزار۱۰۷ تھی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ تمام تازہ کیسز یونین ٹیریٹری کے کشمیر ڈویڑن سے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ سات کیس ریکارڈ کیے گئے۔
یونین ٹیریٹری کے کل ۲۰؍ اضلاع میں سے اٹھارہ میں کوئی تازہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے میں وبائی امراض کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد۴۷۵۱ ہے کیونکہ پچھلے ۲۴گھنٹوں میں کوئی تازہ موت نہیں ہوئی ہے۔