سرینگر//
سرینگر میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین سارقوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بد نام زمانہ تین نقب زنوں کو پی ایس اے کے تحت کورٹ بلوال بھیج دیا گیا۔
ترجمان نے نقب زنوں کی شناخت حافظ گنائی ، ہلال احمد ڈار اور عادل احمد صوفی ساکنان گاندربل کے بطور کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملوثین کے قبضے سے بڑی مقدار میں مالہ مسروقہ برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
دریں اثنا عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی کو خواب سراہتے ہوئے کہاکہ چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔
واضح رہے کہ سرینگر میں آئے روز چوری کی وارداتیں رونما ہو رہی ہیں اور اب پولیس نے بھی ملوثین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔