جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر، کرگل شاہراہ ٹریفک کیلئے بار پھر بند

بارشوں کے باعث سرینگر،جموں شاہراہ پر ٹریفک متاثر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-29
in اہم ترین
A A
سرینگر لہیہ شاہراہ کو مارچ کے آخر تک کھولنے کا امکان :بی آر او
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر،کرگل شاہراہ تازہ برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل کیلئے ایک بار پھر بند کر دی گئی ہے ۔
ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر‘جموں شاہراہ پر ایک بڑے ٹریلر ٹرک کے پھنسنے کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوگئی ہے ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ سرینگر، کرگل شاہراہ کو تازہ برف باری کے باعث ٹریفک کیلئے ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے ۔
بتادیں کہ اس شاہراہ پر زوجیلا پاس پر برفانی تودا گرنے کی وجہ سے جمعرات کو گیارہ دنوں کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بحال کر دی گئی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ سے برف صاف کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے تاہم اس کو قابل آمد و رفت بنانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے ۔انہوں نے مسافروں سے متبادل راستہ تلاش کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہے ۔
حکام کے مطابق موسم سازگار رہنے کی صورت میں اس روڈ کو بہت جلد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کیا جائے گا۔
حکام نے لوگوں سے بند سڑکوں پر سفر اختیار کرنے سے قبل متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کرنے کی تاکید کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۴مئی تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر نقب زنی:تین نقب زن پی ایس اے کے تحت جیل منتقل

Next Post

’پونچھ حملہ مقامی لوگوں کی حمایت سے کیا گیا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
فورسز سرحد پار سے رچی جانے والی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں:دلباغ

’پونچھ حملہ مقامی لوگوں کی حمایت سے کیا گیا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.