سرینگر//
جموں کشمیر پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) نے جمعرات کو دو ملزموں جن میں ایک ہائی برڈ جنگجو اور لشکر طیبہ کا ایک سرگرم جنگجو شامل ہے ، کے خلاف این آئی اے کورٹ بارہمولہ میں چارج شیٹ پیش کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ۷نومبر۲۰۲۲کو پولیس نے تین آئی ای ڈیز بر آمد کیں اور اس بارے میں پولیس اسٹیشن سوپور میں ایک کیس درج کیا۔
ترجمان نے کہا ’’بعد ازاں مناسب کارروائی ایس آئی یو نے مختلف دفعات کے تحت وسیم راجا لون ولد غلام محمد لون ساکن کہنسو بانڈی پورہ نامی ایک ہائبرڈ جنگجو اور لشکر طیبہ سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو محمد عمر میر ولد غلام محمد میر ساکن براٹھ سوپور کے خلاف این آئی اے کورٹ بارہمولہ میں ایک چارج شیٹ پیش کی۔‘‘