ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’چین کی معاہدوںکی خلاف ورزی نے تعلقات کی بنیاد کو ہلا دیا‘

تمام مسائل کو موجودہ معاہدوں کے مطابق حل کیا جانا چاہییسرحد پر امن کے بغیر تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے:راج ناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-28
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

نئی دہلی//
مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر ہندوستان اور چین کی فوجوں کے درمیان گزشتہ تین سالوں سے جاری تعطل کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو یہاں چین کے وزیر دفاع جنرل لی شانگفو سے ملاقات کی۔
سنگھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کیلئے سرحد پر امن اور دوستی کی فضا کا ہونا ضروری ہے ۔
چین کے وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں شرکت کے لیے یہاں آئے ہوئے ہیں۔ جمعہ کو تنظیم کی میٹنگ سے قبل دونوں وزرائے دفاع کی ملاقات کے بعد وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں بشمول ہندوستان،چین سرحدی سرگرمیوں پر کھل کر بات کی۔
سنگھ نے چینی وزیر دفاع سے واضح الفاظ میں کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے سرحد پر امن اور دوستی کا ماحول ضروری ہے ۔ وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے متعلق تمام مسائل کو موجودہ دو طرفہ معاہدوں اور وعدوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ معاہدوں کی خلاف ورزی سے دو طرفہ تعلقات کی بنیادیں منہدم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف سرحد پر فوجیوں کے پیچھے ہٹنے سے کشیدگی میں کمی آئے گی۔
واضح رہے کہ چین کے ساتھ فوجی تعطل شروع ہونے کے بعد چینی وزیر دفاع کا یہ پہلا ہندوستان کا دورہ ہے ۔ ہندوستان پہلے ہی مختلف ملاقاتوں کے دوران کہہ چکا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک سرحد پر امن قائم نہیں ہو جاتا۔
اس دوران وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کل ہونے والے میٹنگ سے قبل جمعرات کو یہاں ایران، قزاخستان اور تاجکستان کے وزرائے دفاع کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ میٹنگ کی۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں قزاخستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل روسلان زاکسلیہ کوف اور تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیرالی مرزو کے ساتھ علیحدہ علیحدہ باہمی میٹنگوں کا اہتمام کیا۔
دونوں وزرائے دفاع سے بات چیت کے دوران قزاخستان اور تاجکستان کے ساتھ ہندوستان کے دفاعی تعاون کا مکمل تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران باہمی مفادات پر مبنی تعاون کی توسیع کے طور طریقوں شناخت کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ میں باہمی مفادات سے متعلق دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیالات کیے گئے ۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی۲۸؍ اپریل کو منعقد ہونے والی وزرائے دفاع کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے تمام وزرائے دفاع، راجناتھ سنگھ کی دعوت پر دہلی آرہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۰؍آئی اے ایس افسران سمیت ۲۱ اعلیٰ عہدیداروں کے تبادلے اور تقرریاں

Next Post

دو ملزموں کے خلاف سوپور میں چارج شیٹ پیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
ککر ناگ میں جنگجویانہ سرگرمیوں میں ملوث شہری کا گھر ضبط

دو ملزموں کے خلاف سوپور میں چارج شیٹ پیش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.