سرینگر//
بی جے پی کے جنرل سکریٹری وبود گپتا کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں قیام امن کی خاطر قومی تحقیقاتی ایجنسی اور ایس آئی اے کی کارروائیاں جاری رہے گی اور ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جنہوں نے جموں کشمیر کو پچھلے کئی برسوں سے اسے لوٹا ہے۔
اننت ناگ اور پہلگام میں وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام کے آنے والے ۱۰۰ ویں قسط کے سلسلے میں میٹنگوں سے خطاب کے بعد گپتا نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے تیار ہیں لیکن الیکشن کمیشن ہی حتمی فیصلہ لینا کا مجاز ہے۔
گپتا نے پارٹی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کے لئے اپنا کلیدی رول ادا کریں اور عوام کو زور مرہ کے درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے کام کریں۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کشمیر میں قیام امن کی خاطر این آئی اے اور ایس آئی اے کی کارروائیاں جاری رہیںگی اور ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی جنہوں نے جموں کشمیر کو لوٹا ہے۔
گپتا نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ وزیراعظم کے من کی بات پروگرام کو گھر گھر پہنچائے۔اہنوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا من کی بات پروگرام کی ۱۰۰ویں قسط کو ہر گھر تک پہچانا پارٹی کے ہر کارکن کا مش ہونا چاہئے۔
بتادیں کہ اس کنونشن میں ان کے ہمراہ سنیل شرما، صوفی بوسف، الطاف ٹھاکر، ویر صراف اور دیگر لیڈران بھی موجود رہے۔ وبود گپتا نے کیجریوال سمیت حزب اختلاف کے دیگر لیڈران کو بھی وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام کو سننے کا مشورہ دیا۔