جموں//
اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں ملاکل کی تعمیر اور بہتری کیلئے۸۴ء۲۴کروڑ روپے کی اِنتظامی منظور ی دی ۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مندیپ کمار بنڈاری نے شرکت کی۔
منصوبے کی تخمینہ لاگت۸۴ء۲۴کروڑ روپے ہے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا پروگرام کے تحت ۹۰:۱۰ کے فنڈنگ پیٹرن کے تحت فنڈ کئے جائیں گے اور توقع ہے کہ خریف سیزن کے دوران۱۷۲۵ ہیکٹر کے قابل کاشت کمان ائیریا کو سیراب کیا جائے گااور ربیع موسم میں۶۶۵ ہیکٹر کو سیراب کیا جائے گا جس سے ضلع بڈگام کے ۲۶ملین گائوں کو فائدہ ہوگا۔
اِس فیصلے سے محکمہ اِس نہر کی مرمت کرسکے گا جو خستہ حال ہے اور اِس طرح رسائو اور اوور فلو کو روکنے کے لئے پورے پیمانے پر تعمیر کی ضرورت ہے ۔ سکیم جو کشش ثقل پر چلے گی ،۲۵۲ کیومیکس ڈسچارج سے فائدہ کی لاگت کا تناسب۹۸ء۴:۱ہے ۔ اِس سکیم کی تعمیر سے علاقے میںایک لاکھ دس ہزار۴۵۸ ایام کار اور۴لاکھ۴۱ہزار۸۳۱غیرایام کار پیدا ہونے کی اُمید ہے۔
اِس فیصلے سے علاقے کے آبپاشی کے مسئلے کو حل کرنے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا اور کھیتی باڈی کو بارشون پر مبنی کھیتی سے آبپاشی میں تبدیلی کیا جائے گا۔