منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

غیر جانبدارانہ ، دیانتدار ، مؤثر ، شفاف اور بے خوف سروس اَچھی اِنتظامیہ کا بنیادی ڈھانچہ ہے : لیفٹیننٹ گورنر

’آپ کو یس مین بننے کی ضرورت نہیں ‘لیکن وہ کریں جو آپ کا ضمیر آپ کو کہے‘ عوام کے مفاد کو ہر چیز سے بالاتر رکھیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-26
in اہم ترین
A A
غیر جانبدارانہ ، دیانتدار ، مؤثر ، شفاف اور بے خوف سروس اَچھی اِنتظامیہ کا بنیادی ڈھانچہ ہے : لیفٹیننٹ گورنر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے آج کنونشن سینٹر میں جے اینڈ کے ایڈمنسٹریٹیو سروس‘جے اینڈ کے پولیس سروس اور جے اینڈ کے اکائونٹس سروس کے نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری کے احکامات سونپے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے تمام نوجوان بھرتیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور شفاف اور تیز رفتار اِنتخابی عمل کے لئے جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کی تعریف کی۔
سنہانے کہا ،’’ جے کے پی ایس سی قابل رشک بینچ مارکس کے ساتھ تبدیلی کی رفتار فراہم کر رہا ہے اور آخری اُمیدوار کے اِنٹرویو کے اختتام کے بعد تین گھنٹے کے اندر ۲۰۲۱جے کے پی ایس سی اِمتحان کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِنتخاب کا شفاف طریقہ کار حکومت کو بہترین بھرتی کرنے اور کام کے کلچر کو تبدیل کرنے کے قابل بنارہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ریاستی خدمات عوام کی اُمنگوں کو پورا کرنے کیلئے جامع ترقی اور خدمات کی فراہمی میں اہم کردار اَدا کر رہی ہیں۔
سنہا نے دیرپا اور تیز رفتار اِقتصادی ترقی کے چیلنج اور ترقی کو مساوی طور پر یقینی بنانے کیلئے درکار کوششوں پر روشنی ڈالی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ آپ کو یس مین بننے کی ضرورت نہیں ہے لیکن وہ کریں جو آپ کا ضمیر آپ کو کہے اور عوام کے مفاد کو ہر چیز سے بالاتر رکھیں ۔ یاد رکھیں ، آپ کی میز پر ہر فائل کے پیچھے ہزاروں لوگوں کی اُمید یں اور خواب ہیں۔ ‘‘
سنہا نے غیر جانبدارانہ ، دیانتدارانہ ، مؤثر اور بے خوف خدمت ایک اَچھی اِنتظامیہ کا بنیادی ڈھانچہ ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا’’مجھے یقین ہے کہ نوجوان اَفسران عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے اَپنی ذمہ داری کو اِنتہائی حساسیت ، عزم اور لگن کے ساتھ نبھائیں گے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ تیزی سے بدلتی ہوئی دُنیا میں اَفسران کو بھی کسی بھی دوسرے پیشے کی طرح خود کو نئے سرے سے ڈھالنا ہوگا اور معاشرے میں تبدیلی اور ترقی کے مطابق ڈھالنے کے لئے نئی مہارتیں سیکھنی ہوں گی ، جمہوری اقدار کا تحفظ کرنا ہوگا اور عوام کے تئیں عزم کو بہتر طریقے سے پورا کرنا ہوگا۔‘‘
سنہا نے کہا کہ آج ہم عالمی قیادت کی دہلیز پر کھڑے ہیں تو عام آدمی کی توقعات بھی بڑھ گئی ہیں۔ اگلے پانچ برسوں میں گورننس مکمل طور پر ڈیٹا پر مبنی ہو گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے انتظامی نظام کو مؤثر ادارہ جاتی فریم ورک کی ضرورت ہوگی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ اہداف، وسائل اور عمل کی بہتر ترتیب، جدت طرازی کی صلاحیت اور سٹریٹجک مہارتوں کے ساتھ، بزرگوں کا تجربہ نئی نسل کے عزم کے ساتھ مل کر جموں کشمیر کے مستقبل کی راہ بہتر کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پاکستان سے مذاکرات کی بحالی مشکل‘

Next Post

اِنتظامی کونسل کی ملا ک￿ل کو اَپ گریڈ کرنے کیلئے اِنتظامی منظوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ایس آر او۱۹۲ ختم ‘یوٹی میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور دیگر مراعات مساوی

اِنتظامی کونسل کی ملا ک￿ل کو اَپ گریڈ کرنے کیلئے اِنتظامی منظوری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.