بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عید الفطر آج منائی جا رہی ہے

جامع مسجد اور درگاہ حضرت میں نماز عید کے بڑے اجتماعات متوقع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-22
in اہم ترین
A A
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

نئی دہلی//
جموں کشمیر اور ملک کے دوسرے حصوں میںہفتہ کو عید الفطر تزک و احتشام کے ساتھ منائی جائیگی ۔جمعہ کو ملک کے مختلف حصوں میں رویت ہلال کے بعد ہندوستان کی اہم رویت ہلال کمیٹیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ عیدا الفطر کی نماز بروز ہفتہ ۲۲؍اپریل کو ادا کی جائے گی۔
جموں کشمیر میںچونکہ رمضان المبارک ایک دن پہلے ہی شروع ہواتھا اس لئے جمعرات کی شام کو چاند نظر نہ آنے کے بعد مفتی اعظم ‘ناصر اسلام نے ہفتہ کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا ۔
حکام نے چونکہ جامع مسجد میں شب برأت اور جمعتہ الوداع کی تقاریب کی اجازت دیدی اس لئے توقع کی جا رہی ہے کہ تاریخی مسجد میں نماز عید بھی ادا کی جائیگی ۔ اس کے علاوہ درگاہ حضرت بل میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع متوقع ہے۔
امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ جھارکھنڈ، مرکز ی چاند کمیٹی لکھنو، اڑیسہ، اندھرا پردیش کی رویت ہلال کمیٹیوں نے چانددیکھنے کی تصدیق کی۔
امارت شرعیہ بہار،اڑیسہ جھارکھنڈ کے مفتی محمد انظار عالم قاسمی قاضی شریعت مرکزی دارلقضا امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ نے اعلان کیا کہ جمعہ کو مرکزی دفترامارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیاپھلواڑی شریف اور ملک کے دیگر حصوں میں عام طور پر چاند دیکھا گیا۔تمام مسلمان ۲۴؍اپریل کو عیدالفطر کی نماز ادا کریں۔
مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محلی کے صدر، قاضی شہر مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعہ کو چاند نظر ہوگیا ہے اس لئے عیدالفطر کی نماز ۲۲؍اپریل کو ادا کی جائے گی۔
اس کے علاوہ مرکزی ہلاک کمیٹی اڑیسہ نے رویت ہونے کا اعلان کیا ہے ۔اس کے علاوہ دیگر رویت ہلال کمیٹیوں نے بھی رویت ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں اور شہروں سے شوال المکرم کاچاند نظر آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ،عام رویت کا اعلان جامع مسجد مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور آل انڈیا سنی جمعیتہ علمائے چاند کمیٹی نے الگ الگ اعلانات میں کیا ہے ۔
آج۲۹،رمضان المبارک تھی اور عام رویت ہوئی۔اس لیے اعلامیہ کے مطابق ہفتہ کو یکم شوال المکرم ہوگی جبکہ عیدالفطر منائی جائے گی ،اطلاع کے مطابق ملک بھر بلکہ برصغیر ہندوپاک اور بنگلہ دیش میں بھی کل عید منائی جائے گی۔اس بار کیرالا اور کشمیر میں بھی عیدالفطر ایک ساتھ منائی جاتی ہے ۔
بتادیں کہ مسلمانوں کا یہ تہوار بھائی چارے کی علامت ہے۔ اس دن لوگ امن، خوشی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ عید کا یہ تہوار پوری دنیا میں بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ ہجری کیلنڈر کی وجہ سے عید کی تاریخ ہر سال مختلف ہوتی ہے۔ یہ کیلنڈر چاند پر مبنی ہے۔ اس میں دن چاند کی بڑھتی اور گھٹتی رفتار کے حساب سے شمار کیے جاتے ہیں۔
عید الفطر کی خوشیاں رمضان المبارک کے روزے کے اختتام کے بعد اگلے روز فجر سے شام تک منائی جاتی ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس تہوار کو جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ تہوار کو منانے کا طریقہ یہ ہے بڑے مجمع میں جمع ہوکر عید کی دو رکعت نماز ادا کرتے ہیں پھر ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دیتے ہیں۔ اس دن گھروں میں کئی طرح کے پکوان بنائے جاتے ہیں۔ بھارت مٹھائی اور سیوائی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس کے ساتھ گھر کے بڑے افراد کی طرف سے چھوٹوں کو تحائف بھی دیے جاتے ہیں جسے عیدی کہا جاتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جمعتہ الوداع: سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں سب سے بڑی تقریب منعقد

Next Post

کتے …

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

کتے …

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.