سرینگر/۱۵؍اپریل
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعے کی صبح سینٹر ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے ایک ہیڈ کانسٹیل کی اچانک موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے ضلع مجسٹریٹ دفتر میں تعینات سی آر پی ایف کا ایک ہیڈ کانسٹیبل اچانک بے ہوش ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ اہلکار کو اپنے کولیگز نے فوری طور پر ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل موہن سنگھ کے بطور ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ہیڈ کانسٹیبل کی اچانک موت واقع ہونے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔