جموں/ 14اپریل
جموںکشمیر کے ادھم پور ضلع کے بینی سنگم علاقے میں بیساکھی کے تہوار کے سلسلے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد خوشیاں منا رہے تھے کہ اسی اثنا میں فٹ برج گرنے کے باعث چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ادھم پور کے بینی سنگم کے بین گاوں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک فٹ برج گرنے سے اس کے نیچے چھ افراد آئے ۔
ایس ایس پی ادھم پور ‘ڈاکٹر ونود نے بتایا کہ حادثے میں فی الحال چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرونود نے بتایا کہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اورامدادی کارروائی شروع کی ہے ۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔