نئی دہلی/14 اپریل
صدر جمہوریہ ‘دروپدی مرمو کی قیادت میں جمعہ کو ایک مشکور قوم نے آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم را¶ امبیڈکر کو ان کی 132 ویں یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔
خاص تقریب کا اہتمام پارلیمنٹ ہا¶س احاطے میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کے سامنے کیا گیا۔ محترمہ مرمو نے ڈاکٹر بھیم را¶ امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نذر کئے ۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، کانگریس کے صدر ملکا ارجن کھڑگے ، کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، نیشنلسٹ کانگریس کے سربراہ شرد پوار اور کئی دیگر مرکزی وزراءاور معززین نے بھی آئین کے معمار کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔
ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کرنے کے لیے ہزاروں لوگ پارلیمنٹ ہا¶س کے احاطے میں بھی پہنچے ۔ اس موقع پر مجسمے کے سامنے بدھ مت کے منتر وں کا جاپ بھی کیا گیا۔
قبل ازیں، محترمہ مرمو نے ایک ٹویٹ میں کہا”ہمارے آئین کے معمار بابا صاحب بھیم را¶ رام جی امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر، میں تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں“۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقے کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ان کا’تعلیم یافتہ بنو، منظم رہو اور جد و جہد کرو‘کا منتر سماج کے لئے ہمیشہ مفید رہے گا۔ انہوں نے کہا، “قانون کی حکمرانی میں ان کا غیر متزلزل یقین اور سماجی اور اقتصادی مساوات کے لیے وابستگی ہماری جمہوریت کے ستون ہیں۔ آئیے ، اس موقع پر، ہم امبیڈکر کے نظریات اور اقدار کو اپنانے کا عہد کریں اور ایک مساوی اور خوشحال قوم اور سماج کی تعمیر کے لیے آگے بڑھتے رہیں۔