منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بی جے پی 2024 میں 300 سے زیادہ ایل ایس سیٹیں جیت لے گی:امیت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-11
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’صدر راج جاری رکھنے کا شوق نہیں ‘

National

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

سرینگر/۱۱اپریل
مرکزی وزیر داخلہ‘ امت شاہ نے منگل کے روز زور دے کر کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں ملک بھر میں 300 سے زیادہ لوک سبھا سیٹیں جیت لے گی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مسلسل تیسری بار اقتدار میں واپس آئے گی۔
ڈبرو گڑھ میں ایک ریلی سے خطاب ‘جہاں انہوں نے بی جے پی کے دفتر کا سنگ بنیاد رکھا‘کرتے ہوئے شاہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ زعفرانی پارٹی شمال مشرقی ریاست میں 14 لوک سبھا سیٹوں میں سے 12 پر کامیابی حاصل کرے گی۔
شاہ نے کہا”نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کو 300 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کے ساتھ مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بنیں گے۔“
پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں 543 نشستیں ہیں۔
کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ شمال مشرق کو کبھی کانگریس کا قلعہ سمجھا جاتا تھا لیکن راہول گاندھی کی یاترا (بھارت جوڑو یاترا) کے باوجود پارٹی تین ریاستوں میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔
حال ہی میں میگھالیہ، تریپورہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات ہوئے۔ بی جے پی نے تریپورہ میں حکومت بنائی، اور دیگر دو ریاستوں میں اتحادی شراکت دار کے طور پر اقتدار میں آئی۔
شاہ نے آسام کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جو شمال مشرق کی پہلی ریاست تھی جس نے بی جے پی کو مینڈیٹ دیا۔
اپنے دورہ برطانیہ کے دوران راہول گاندھی کے متنازعہ ریمارکس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، شاہ، جو پڑوسی ریاست اروناچل پردیش سے ڈبرو گڑھ پہنچے، کہا”انہوں نے (گاندھی) غیر ملکی سرزمین سے ہندوستان کی توہین کی۔ اگر وہ جھوٹ بول کر ملک اور حکومت کو بدنام کرتے رہے تو، شمال مشرق میں دروازہ دکھائے جانے کے بعد کانگریس کو پورے ملک سے وائٹ واش کردیا جائے گا“۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا”وزیر اعظم نریندر مودی کو گالی دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ ہر ہندوستانی ان کی اچھی صحت کےلئے دعا کر رہا ہے۔ وہ (کانگریس) جتنا زیادہ ہمارے وزیر اعظم کو برا بھلا کہیں گے، اتنا ہی کمل (بی جے پی کا انتخابی نشان) کھلے گا“۔
شاہ نے کہا کہ متنازعہ آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات) ایکٹ، 1958 یا AFSPA کو آسام کے 70 فیصد علاقے سے ہٹا دیا گیا ہے، جب کہ بوڈولینڈ اور کاربی انگلونگ کے علاقے پرامن ہیں اور اس کے پڑوسی صوبوں کے ساتھ ریاست کے سرحدی تنازعات کو حل کیا جا رہا ہے۔
شاہ نے اپریل کو گوہاٹی میں منعقد ہونے والے ایک میگا ایونٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا،”پہلے، آسام تحریک اور دہشت گردی کے لیے جانا جاتا تھا لیکن اب وہاں امن ہے اور لوگ بیہو موسیقی کی دھڑکنوں پر رقص کر رہے ہیں۔
شاہ نے کہا کہ آسام میں بی جے پی کے دور حکومت میں 41,000 سے زیادہ لوگوں کو روزگار دیا گیا ہے، باجرہ مشن کے لیے 25,000 ہیکٹر اراضی مختص کی گئی ہے، پام آئل کی پیداوار کے لیے دو لاکھ ہیکٹر اور 12 لاکھ خاندانوں کو ہینڈلوم فراہم کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آسام میں بی جے پی حکومت پہلے ہی 12 میڈیکل کالج قائم کر چکی ہے اور 12 مزید پائپ لائن میں ہیں، جبکہ مودی رونگالی بیہو کے موقع پر ریاست میں ایمس کا افتتاح کریں گے۔
شاہ نے کہا”مرکز میں پی ایم مودی کی قیادت میں بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت اور آسام میں سربانند سونووال اور بعد میں ہمنتا بسوا سرما نے ریاست میں ترقی، امن اور سلامتی کی راہ ہموار کی ہے“۔
وزیر داخلہ بعد میں ڈبرو گڑھ ہوائی اڈے سے ایک پرواز میں سوار ہوکر ریاست سے نئی دہلی روانہ ہوگئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں جی 20میٹنگ کے دوران اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی اور خصوصی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

Next Post

الیکشن ہونے والا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

الیکشن ہونے والا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.