جموں/۱۱اپریل
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی مثالی اور متاثر کن ترقی ہو رہی ہے ۔
سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر میں210کلو میٹر طویل فور لین شاہراہ اور دس ٹنلوں کا کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یہ باتیں منگل کو مرکزی وزیر سڑک، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈ کری، مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ کے ہمراہ سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر سرینگر،بانہال سیکشن کا معائنہ کرنے کے بعد اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیں۔
سنہانے کہا’ڈھائی سو کلو میٹر طویل شاہراہ اور جدید ترین انفراسٹرکچر سے رابطے کو فروغ ملے گا اور اقتصادی ترقی کو بھی تقویت پہنچے گی‘۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا210کلو میٹر طویل فور لین شاہراہ اور10ٹنلوں کا کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے ‘۔
سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم شری نریندر مودی جی کی رہنمائی میں جموں وکشمیر سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی مثالی متاثر کن ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے تاکہ ترقی کے عمل کی جامعیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔