سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت بہتری کے باوجود معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۱۶؍اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں موسم تین دنوں تک ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
ادھر وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج ہوا ہے ۔دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔