رامبن/ 10اپریل
جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو دو پولیس اہلکاروں کو اس وقت معطل کر دیا جب رامبن ضلع میں ایک ڈرائیور سے رشوت لینے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
پولیس کے ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں رامبن بازار سے تریشول موڑ تک تعینات ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو پیسے لے کر غیر پیشہ ورانہ حرکت میں ملوث دیکھا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ واقعہ کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد لطیف اور ان کے انچارج اے ایس آئی بنی کمار کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
دونوں کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔