سرینگر/۱۴؍اپریل
جموںکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے برنہ وار چرار شریف کے جنگلی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز چرار شریف کے برنہ وار علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ۔
متوفی کی شناخت غلام نبی چوپان ولد عبدالصمد چوپان ساکن جباڑ برنہ واری کے بطور ہوئی ہے ۔
بتادیں کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے شمال وجنوب میں تیز آندھی ، آسمانی بجلی گرنے اور شدید ژالہ بھاری کے نتیجے میں کھیت کھلیانوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔