سرینگر//
شمالی ضلع کپواڑہ میں بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس اہلکار حادثاتی گولی لگنے سے برسر موقع ہی از جان ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز شمالی ضلع کپواڑہ میں بی جے پی ضلع صدر کپواڑہ عبدالرحمن لون کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس اہلکار کی سروس رائفل سے حادثاتی طورپر گول نکلی جو اس کے جسم میں پیوست ہوئی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی اہلکار کی شناخت بکرم شرما کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔