سرینگر//
جنوبی ضلع پلوامہ کے کھامری گاؤں میں جمعے کے روز سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سات افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں معمر شہری زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے کھامری گاوں میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں چھ افراد زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکتروں نے عبدالغنی شیخ ولد ثنا اللہ شیخ کو مردہ قرار دیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
اس دوران جموں میں سدھرا کے مقام پر تیز رفتار گاڑی نے۲۵بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالاجبکہ حادثے میں ایک شخص کو بھی چوٹ آئی ہے ۔
محمد اختر نامی شہری نے بتایا کہ موسم گرما شروع ہونے کے ساتھ ہی بھیڑ بکریوں کو کشمیر کی طرف لیجانے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جمعے کی صبح سدھرا کے مقام پر جب وہ کشمیر کی طرف جارہے تھے تو تیز رفتار گاڑی نے۲۵بھیڑ بکریوں کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُن کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اختر نے بتایا کہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔