جموں/۶اپریل
بی جے پی کے جموں کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا کا کہنا ہے کہ جب بھی الیکشن کمیشن جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں کوئی فیصلہ لے گا تو ان کی پارٹی پوری طاقت سے الیکشن لڑے گی۔
رینا نے کہا کہ ملک کے باقی حصوں کی طرح جموں و کشمیر کے لوگ بھی بھاری اکثریت سے بی جے پی سرکار بنائیں گے ۔
بی جے پی یونٹ صدر نے ان باتوں کا اظہار بی جے پی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے حاشئیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
رینا نے کہا”پورے ملک کے ساتھ ساتھ بی جے پی جموں وکشمیر میں بھی ایک مضبوط سیاسی جماعت ہے اور جب بھی الیکشن کمیشن جموں وکشمیر میں انتخابات کے بارے میں کوئی فیصلہ لے گا تو بی جے پی پوری طاقت کے ساتھ چناﺅ لڑے گی“۔
ان کا کہنا تھا”ہمیں عوام کا آشیر واد یقینا ملے گا کیونکہ ہمارے وزیر اعظم شری نریندر مودی نے لوگوں کےلئے اسکمیں بنائی ہیں اور غریب لوگوں کا بھلا کیا ہے “۔
رینا نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ملک کے باقی حصوں کی طرح جموں وکشمیر میں بھی لوگ بھاری اکثریت سے ہماری سرکار بنائیں گے ۔