سرینگر//
سرینگر کرگل شاہراہ پر زوجیلا کے دو مقامات پر برفانی تودے گر آنے کے بعد سونہ مرگ میں شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز زوجیلا میں پانیما تھا اور کائی پتھری علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے باعث شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کردیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔
کرگل پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سرینگر کرگل قومی شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے کیونکہ زوجیلا میں دو مقامات پر برفانی تودے گر آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر بیکن کے اہلکار برف ہٹانے کے کام میں مصروف ہے ۔