کلکتہ//
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج مشرقی مدنی پور کے دیگھا میں گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دورا نندی گرام میں ان پر ہوئے حملہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انتخابی منظر نامہ ہٹانے کے لئے مجھ پر حملہ کیا گیا تھا مگر میں نے ہمت نہیں ہاری کیوں کہ پارٹی ورکرس ہمارے ساتھ تھے ۔ورکرس ہمارے اثاثہ ہیں ۔ان کی وجہ سے ہی ہم نے ہمت کی اور دوبار ہ انتخابی مہم چلا ئی ہے ۔
ممتا بنرجی نے پارٹی ورکروں سے کہا کہ پنچایت انتخابات میں مقابلہ کریں اور پارٹی کو کامیابی تک پہنچائیں ۔ دیگھا میں پارٹی ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران مجھ پر حملہ کیا گیا اور میرے پائوں ٹوٹ گئے ۔مجھے مجبوراً کلکتہ واپس جانا پڑا ۔ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔مگر میں نے ہمت نہیں ہاری اور صحت یاب ہوکر وہیل چیئر پر بیٹھ کر انتخابی مہم چلائی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے پاؤں سوج گئے تھے ۔ میرے سر میں درد تھا ، شاید دل کا دورہ پڑا تھا۔مگر میں یہ سب ہونے کے باوجود میں میدان میں آئی ۔کیوں کہ آپ لوگ پرجوش تھے ۔
ممتا بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کا نام لئے بغیر کہا کہ کچھ لوگوں کی غداری کی وجہ سے آج بڑی تعداد میں ہمارے پارٹی ورکر س مقدما ت کا سامنا ہے ۔انتخاب چوری کرکے مقابلہ نہیں کیا جاتا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ 2024لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ پارٹی ورکرس کے بغیر ہم کھڑے نہیں ہوسکتے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کے عوام نے بی جے پی کو ٹھکرادیا ہے ۔کچھ سیٹیں انہوں نے چوری کرکے جیتی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم ان سیٹوں پر بات چیت نہیں کریں گے ۔میں نے ہی ان غداروں کو پالا ہے ۔یہ ایسا ہی ہے کہ انسان کے گھر میں چند اچھے بچے پیدا ہوتے ہیں اسی طرح چند برے بھی پیدا ہوتے ہیں۔ وہ غنڈے ہیں، غنڈے ہیں۔ممتا بنرجی نے نام لئے بغیر ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی جانے والو ں کی سخت تنقید کی ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 2024 کے انتخابات میں بی جے پی مرکز میں اقتدار میں نہیں آسکے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کے عوام میں انتخابی ریلیوں میں وزیرا عظم مودی نے جس طریقے کی زبان اودیدی ، اودیدی کہہ کر بلاتے تھے ۔اس کو اب تک نہیں بھولا ہوں ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ آج سی پی ایم کے لیڈران بی جے پی کے ہوگئے ہیں ۔ آج مدنی پور ضلع میںجو ترقیاتی کام نظر آرہے ہیں وہ سب کچھ میرے دور میں ہوئے ہیں ۔ بائیں بازوں کے دور حکومت میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ گائوں گائوں تک لکشمی بھنڈار پہنچایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مدنی پور ضلع آزادی پسندوں کا ضلع ہے ۔
ممتا بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کا نام لئے بغیر کہا کہ بانکوڑہ ، پرولیا ، مرشدآباد میں نوکری پیچ دی ۔آج وہ ای ڈی، سی بی آئی کی بات کر رہے ہیں۰
ممتا بنرجی نے یہ بھی کہاکہ بوتھ ورکرز پارٹی کا اثاثہ ہیں، آپ کے بغیر پارٹی اتنی خوشحال نہیں ہوتی جتنی آج ہے ۔ یہاں بہت سے لوگ ہیں جو شروع سے میرے ساتھ ہیں۔ جہاں میٹنگ ہو رہی ہے ۔ آج آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پہلے کیا تھا اور آج کیا ہوا ہے ، بعد میں کیا ہوا، دیکھو آج کیا ہوا، ہم یہاں ایک مندر بنا رہے ہیں۔ پوری کے جگن ناتھ مندر کے ماڈل پر مندر کی تعمیر کی جائے گی ۔