بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پاکستان کے حالات سے ایل او سی کی سیکورٹی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا:فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-13
in تازہ تریں
A A
۲۰۱۸ کے بعد سے سرحد پار دراندازی میں نمایاں کمی آئی ہے ‘حکومت کا اعتراف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

جموں/۱۳؍اپریل
فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی حالات سے لائن آف کنٹرول کی سیکورٹی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے فوج کو مکمل کنٹرول حاصل ہے ۔
ان باتوں کا اظہار فوج کی سولہویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل مجندر سنگھ نے بدھ کے روز راجوری میں ’راجوری فیسٹول‘ کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
سنگھ نے کہا’پاکستان کی اندرونی صورتحال اور لائن آف کنٹرول دو الگ الگ چیزیں ہیں لائن آف کنٹرول کی حفاظت فوج کی ذمہ داری ہے اور در اندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے فوج کو مکمل کنٹرول حاصل ہے ‘۔
جی او سی کا کہنا تھا’پاکستان کے اندرونی حالات سے لائن آف کنٹرول کے حالات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا‘۔
لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ برف پگھلنے کے ساتھ جنگجو در اندازی کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں تاکہ یہاں امن کے ماحول کو در و برہم کر سکیں۔
سنگھ نے کہا کہ ایل او سی کے اُس پار لانچنگ پیڈس پر جنگجوؤں کی تعداد میں گذشتہ دو برسوں کے مقابلے میں تھوڑا فرق واقع ہوا ہے تاہم یہ تعداد باعث تشویش نہیں ہے ۔
جموں میں ڈورن سرگرمیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر فوجی کمانڈر نے کہا کہ ان ڈورنز کو زیادہ تر اسلحہ اور منشیات ڈالنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈرونز کی زیادہ سرگرمیاں بین الاقوامی سر حد پر دیکھی جاتی ہیں جہاں بی ایس ایف کے اہلکار ان سرگرمیوں کے خلاف بخوبی نمٹ رہے ہیں۔
فوجی کمانڈر کا کہنا تھا کہ جموں میں ایل او سی پر ڈورن کی کوئی بڑی سرگرمی نہیں دیکھی گئی۔
جموں اور راجوری میں گرینیڈ واقعات کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ کچھ گمراہ نوجوانوں کو ایسے واقعات انجام دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوج مقامی لوگوں کے تعاون سے اس بدعت کا قلع قمع کرکے گمراہ نوجوانوں کو واپس امن کی شاہراہ پر لا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج راجوری فیسٹول کو قومی کلینڈر پر لانے کی کوشش کرے گا تاکہ ملک بھر کے لوگ اس فیسٹول میں حصہ لے سکیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں کئی ہفتوں کے خشک موسم کے بعد بارشیں

Next Post

کولگام میں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں مقامی شہری زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
بڈگام میں بندوق برداروں کے حملے میں شہری ہلاک

کولگام میں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں مقامی شہری زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.