سرینگر/۱۳؍اپریل
وادی کشمیر میں کئی ہفتوں کے خشک و گرم موسم کا زور بالآخر گذشتہ شام ٹوٹ ہی گیا جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت نصیب ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۱۳؍اور۱۴؍اپریل کو بھی مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی مقامات پر بارشیں بھی متوقع ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں رواں ماہ کی۲۰؍اور۲۱تاریخ کو ایک بار پھر موسم کروٹ بدل سکتا ہے اور اس دوران بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔
دارلحکومت سرینگر‘ جہاں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران۳ء۵ملی میٹر بارش ریکار ہوئی ہے ، میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران۸ء۷ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ، میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران۸ء۶ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ، میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۷ء۴ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران۴ء۷ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ، میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران۲ء۹ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ، میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۱۰ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۳ء۴ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی ۸۰فیصد کمی درج ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر۳ء۲۱بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کے مطابق۶ء۱۱۷ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔
اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق ۶۸ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔ا
دریں اثنا وادی میں بدھ کے روز صبح سے ہی موسم ابر آلود اور خوشگوار رہا۔